The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فرار ہونے والے راستے بند کرنے کے لیے ناکہ بندیوں کے قیام کا عمل جاری تھا کہ اس دوران عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کا میجر میاں عبداللہ شاہ سے سامنا ہوا، جو آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 3 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، فورسز علاقے میں موجود کسی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ 3 جولائی کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک آرمی میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل ضلع شیرانی میں تین چوکیوں پر بیک وقت حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوگئی تھی۔