The Dawn News - Pakistan

آئی ایم ایف کے وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے زمان پارک میں ملاقات
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی ٹیم نے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جہاں دونوں فریقین نے حال ہی میں ہونے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈبائی معاہدے پر گفتگو کی۔

پاکستان کے معاشی بحران میں کمی کے لیے 29 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا تھا، 9 ماہ کا یہ معاہدہ منظور ہوتا ہے تو پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے۔

یہ اسٹینڈ بائی معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے اور یہ ادائیگیوں میں عدم توازن اور گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے دوچار ملک کی مشکلات میں کمی کا سبب بنے گا۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی جبکہ پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر واشنگٹن سے ورچوئل طریقے سے ملاقات میں شرکت کی۔

حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس ٹیم میں ان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، عمر ایوب خان، ثانیہ نشتر، شبلی فراز، تیمور جھگڑا اور مزمل اسلم شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک جاری رہی جس میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 9ماہ کے لیے ہونے والے 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر گفتگو ہوئی اور ہم نے اس سلسلے میں تمام مجوزہ مقاصد اور پالیسیوں کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے قیام تک بیرونی امداد کے ذریعے ملکی معیشت میں استحکام لانے کے لیے کیے جا رہے اس اسٹینڈبائی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی آبادی کے کم آمدنی والے طبقوں کو مہنگائی سے بچانے کے لیے پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اور قانون کی حکمرانی کو لازمی سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے بعد عوامی مینڈیٹ کی حامل ایک نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی اور معاشی تبدیلی، اعلیٰ اور زیادہ جامع ترقی کے لیے کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر مشغول ہو جائے گی۔

بعد میں عمران نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے نئے انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت کے قیام تک آئی ایم ایف کے ساتھ ’اسٹینڈ بائی معاہدے کی توثیق‘ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ جب نئی حکومت آئے گی تو وہ آئی ایم ایف سے اپنے پروگرام کے مطابق مذاکرات کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات تک اسٹینڈ بائی معاہدے کی حمایت کا فیصلہ ملک کو درپیش ڈیفالٹ اور افراط زر کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا۔

اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہے تاکہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے مقاصد اور پالیسیوں کے حوالے سے ان کی یقین دہانی حاصل کی جاسکے۔

آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ ایستھر پیرز روئیز نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کا عملہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ آنے والے الیکشن سے قبل ہونے والے نئی معاہدے کی پالیسیوں اور اہم مقاصد پر ان کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ نئے معاہدے پر آئندہ آنے والے دنوں میں نظرثانی کرے گا۔

پاکستان کے اس اسٹینڈ بائی معاہدے پر نظرثانی کے لیے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 12 جولائی کو ملاقات کرے گا۔

جون کے اوائل میں آئی ایم ایف کی جانب سے شیڈول اجرا کے وقت پاکستان غیرحاضر رہا تھا جس سے یہ قیاس آرائیاں جنم لینے لگی تھیں کہ شاید آئی ایم ایف 30 جون کو ختم ہونے والے سابقہ پروگرام کے لیے فنڈز جاری نہیں کرے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نمائندوں کی ہماری پارٹی کی مالیاتی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں اسٹینڈ بائی معاہدے پر گفتگو ہوئی اور پیپلز پارٹی نے وسیع تر قومی مفاد میں معاہدے کی حمایت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے عدالتی سماعت کے دوران کہا تھا کہ وہ آج آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

جب ان سے آج شام چار بجے مقدمے کی تفتیش کی حصہ بننے کا کہا گیا تو انہوں تفتیش کے لیے عدم دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات شیڈول ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے اور وسیع تر مقاصد پر پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم نے ہماری معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم دوپہر میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرے گی جس میں پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

تاہم پی ٹی آئی رہنما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اقتصادیات اور توانائی بلال اظہر کیانی نے اپنے دور حکومت میں معاہدے کی ’خلاف ورزی‘ کرنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات کا جشن منانے پر اپوزیشن پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقات کر رہی ہے اور کل پی پی پی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان تحریک انصاف کو خاص طور پر اس لیے مل رہی کہ اب دوبار معیشت کے ساتھ کوئی کھیل نہ کھیلنا، کوئی سازش نہ کرنا، کوئی خط نہ لکھنا اور مزید کوئی سازش کر کے ملک کو ڈیفالٹ کی طرف نہ دھکیلنا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم اس لیے مل رہی ہے کہ عمران خان اور اس کی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوئی نئی سازش نہ کرے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان کو آج آئی ایم ایف وفد کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے خود معاہدہ کرکے اس کی خلاف ورزی کیوں کی تھی اور جان بوجھ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کیوں دھکیلا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوئی نئی شرارت نہ کرنا ورنہ یہ ملک کے خلاف آپ کی ایک اور سازش ہوگی۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ بڑی مشکل سے پاکستان میں معاشی استحکام واپس آرہا ہے، معاشی بحالی کی امید پھر پیدا ہوئی ہے لہٰذا ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں کمی لانے دو۔