The Dawn News - Tech - Mobilephones

آئی فون کا 16 سال پرانا ماڈل کروڑوں میں نیلام
16 سال پرانے اسمارٹ فون کو خریدنے کے لیے آپ کتنے پیسے خرچ کرنا پسند کریں گے؟ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا پہلا ماڈل آئی فون ایک لاکھ 90 ہزار ڈالرز  (تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار 975 پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگیا ہے۔

برطانوی اخبار ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کا پہلا فور جی ماڈل 2007 میں متعارف کیا تھا جس کی نیلامی کے لیے 50 ہزار ڈالرز سے ایک لاکھ ڈالرز تک تخمینہ لگایا تھا، لیکن حیران کُن طور پر  4 گیگا بائٹ ماڈل آئی فون کی نیلامی اصل قیمت سے 300 گنا زیادہ میں ہوئی ہے۔

آئی فون کا پہلا ماڈل اصل میں صرف 599 ڈالرز میں خریدا گیا تھا، نیلام کرنے والے ایل سی جی آکشنز نے اس نیلامی کو ’ہولی گریل‘ کا نام دیا جس کا مطلب یہ انتہائی نایاب ہونے کے ساتھ اس کا تعلق محدود پیداوار سے بھی ہے۔

فون کی نیلامی آن لائن کی گئی تھی، 28 بولیوں کے بعد فون کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 16 جولائی کو آئی فون کا پہلا ماڈل ایک لاکھ 90 ہزار 972 میں فروخت ہوگیا جو اِس وقت پاکستانی روپے میں تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔

آئی فون کا پہلا ماڈل انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے، اس کی حالت اب بھی جدید آئی فون کی طرح ہے، جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

ایل سی جی آکشنز کے مطابق آئی فون کا پہلا فور جی بی ماڈل متعارف ہونے کے صرف دو ماہ بعد ہی مارکیٹ میں اس کی فروخت میں کمی آگئی تھی کیونکہ اس کا اپ ڈیٹڈ ورژن آئی فون 8 جی بی پیش کردیا گیا جس کی اسٹوریج آئی فون کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے دگنی تھی۔

ایل سی جی آکشنر نے فروری میں ایک اور فرسٹ جنریشن آئی فون 63 ہزار 356 ڈالرز میں فروخت کیا ہے جبکہ رائٹ آکشنز نے مارچ میں فرسٹ جنریشن آئی فون 40 ہزار 320 ڈالرز میں فروخت کیا۔

نیلام گھر کی ویب سائٹ کے مطابق فون کو بیچنے والا شخص ایپل کی انجینئرنگ ٹیم کا حصہ تھا جب آئی فون پہلی بار لانچ ہوا تھا۔

رواں سال آئی فون کو ایجاد ہوئے 16 سال مکمل ہوگئے ہیں، ایپل کے اُس وقت کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو جابز نے 9 جنوری 2007 کو سان فرانسسکو میں میک ورلڈ میں آئی فون متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج، ایپل فون کو دوبارہ بحال کرنے جا رہا ہے۔‘

جس کے بعد آئی فون جلد ہی ایپل کا سب سے کامیاب پروڈکٹ بن گیا تھا اور اسے ٹائم میگزین نے 2007 کی سب سے نامور اور کامیاب ایجاد قرار دیا تھا۔