The Dawn News - Tech

ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مصنوعی ذہانت سے تیار مواد پر واٹر مارک لگانے کی یقین دہانی
امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں شامل اوپن اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے فرضی تصاویر پر واٹر مارکس جیسی خصوصیات کے ساتھ اپنی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کا عہد کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جن کمپنیوں نے ایسا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ان  میں اوپن اے آئی کے علاوہ ایمیزون، ایتھروپک، گوگل، انفلیکشن، میٹا اور مائیکروسافٹ شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمپنیوں نے 3 اصولوں، بچاؤ، تحفظ اور اعتماد، پر مبنی وعدوں پرفوری عمل درآمد کا انتخاب کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے لیے بنیادی ہونا ضروری ہیں اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصاویر یا آڈیو کو دھوکا دہی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آنے تک غلط معلومات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے کہا کہ ٹیکنالوجیز اس حوالے سے مدد کریں گی کہ صارفین یہ باآسانی پہچان سکیں کہ مواد اے آئی سے تیار کیا گیا ہے یا نہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ’اس حوالے سے ابھی تکنیکی کام کرنا باقی ہے لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ  آڈیو اور ویڈیو مواد پر لاگو ہوتا ہے اور یہ ایک وسیع تر نظام کا حصہ ہوگا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ مقصد یہ ہے کہ لوگوں کے لیے یہ بتانا آسان ہو کہ اے آئی آن لائن مواد کب  تخلیق کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے کیے گئے وعدوں میں جب بائیو سیکیورٹی، سائبر سیکیورٹی، سماجی اثرات کی بات آتی ہے تو ممکنہ خطرات کے لیے اے آئی سسٹم کی آزادانہ جانچ شامل ہے۔

جائزہ اور درجہ بندی کی تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو جیمز اسٹیئر کے مطابق کامن سینس میڈیا نے  اے آئی ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اہم پالیسیاں بنانے کے عزم کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی تعریف کی ہے۔

تاریخ اس بات کی نشاندہی کرے گی کہ بہت سی ٹیک کمپنیاں دراصل ذمہ داری سے کام کرنے اور مضبوط ضوابط کی حمایت کرنے کے عہد پر کام نہیں کرتی ہیں، وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے مطابق جو بائیڈن ایگزیکٹو آرڈر پر بھی کام کر رہے ہیں جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اے آئی محفوظ اور قابل اعتماد ہے۔

اے آئی سے تیار کردہ مواد کے لیے واٹر مارک ان موضوعات میں شامل تھے جن پر یورپی یونین کے کمشنر تھیری بریٹن نے گزشتہ ماہ سان فرانسسکو کے دورے کے دوران اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

تھیری بریٹن نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ہم بالخصوص واٹر مارک کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔‘

انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں سیم آلٹمین کہتے ہیں کہ  وہ یہ دیکھنا پسند کریں گے کہ اوپن اے آئی واٹر مارک کے ساتھ جلد ہی کیا کرے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ اے آئی کی ترقی اور اس کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فریم ورک قائم کرنے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ بھی کام کرے گا۔