The Dawn News - Life & Style

شادی کو 6 سال ہوئے ہیں، لگتا ہے 600 سال ہوگئے، اسد صدیقی
معروف اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کو ابھی صرف 6 سال ہوئے ہیں لیکن انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے 600 سال ہوگئے۔

اسد صدیقی نے 2017 میں اداکارہ زارا نور عباس سے شادی کی تھی، اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے۔

زارا نور عباس کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور 2017 میں ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اسد صدیقی سے دوسری شادی کی۔

اسد صدیقی حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شادی سمیت شوبز پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد جیسے ہی وہ انٹرن شپ کے لیے ایک بینک میں گئے تو انہیں ایک ڈرامے کے آڈیشن کے لیے بلایا گیا اور انہوں نے بینک سے رشتے دار کے انتقال کا جھوٹ بول کر چھٹی لی۔

اداکار کے مطابق اسی بینک میں ان کے بڑے بھائی بھی ملازمت کرتے تھے اور جب لوگوں نے دیکھا کہ چھوٹا بھائی رشتے دار کے انتقال پر گھر چلا گیا لیکن بڑا بھائی وہیں موجود ہے تو دفتر کے ساتھیوں نے انہیں ٹوکا، جس پر ان کے بھائی حیران رہ گئے اور انہیں فون کرکے پوچھا کہ کس کا انتقال ہوا ہے؟

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی نے غصے کا اظہار کرنے کے بعد انہیں کہا کہ وہ انہیں بھی بتاتے تو وہ بھی ان کے ساتھ چلتے، اس طرح جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اسد صدیقی نے بتایا کہ یاسر حسین ان کے سب سے بہترین دوست ہیں اور ان کی دوستی کو 15 سال ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ کافی عرصے تک انہیں،یاسر حسین اور عاصم اظہر کو بھائی سمجھتے تھے کیوں کہ ان کے چہرے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے جانے کے سوال پر اسد صدیقی نے بتایا کہ ان کے سسر پاک فوج میں ہیں اور انہیں اس بات کا علم تھا کہ ان کی بیٹی کے لیے کچھ لوگ رشتہ لینے آ رہے ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے پہلے ہی زارا نور عباس کی خالہ بشریٰ انصاری سے بات کرلی تھی اور انہوں نے انہیں رشتہ لے کر آنے کا کہا تھا، جس کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ یاسر حسین، عاصم اظہر اور سجل علی سمیت دیگر اداکاروں کو بھی لے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ رشتہ لینے کے لیے جاتے وقت وہ مٹھائیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے اور زارا نور عباس کے والد پہلے تو پریشان ہوگئے لیکن بعد میں وہیں رشتے کے لیے راضی ہوگئے۔

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے سسر اور ساس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

اداکار نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگرچہ ان کی شادی کو ابھی صرف 6 سال ہوئے ہیں لیکن انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں شادی کیے ہوئے 600 سال گزر چکے۔