The Dawn News - Sport

پاک بھارت ورلڈ کپ مقابلے کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے میچ کی تاریخ ہندو تہوار نوراتری کے سبب ممکنہ طور پر تبدیل ہوسکتی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندو تہوار نوراتری 15 اکتوبر کو شروع ہو رہا ہے، جو 9 دن تک منایا جاتا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ پاک۔بھارت جیسے ہائی پروفائل مقابلے میں ہزاروں مداحوں کے احمد آباد آنے کی توقع ہے، لہٰذا نوراتری کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہم متعدد آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

انڈین ایکسپریس نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے نئی دہلی میں 27 جولائی (کل) کو ان تمام ایسوسی ایشنز کا اجلاس طلب کیا ہے، جہاں پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

جے شاہ کی جانب سے بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ مجھے لگتا ہے کہ تمام متعلقہ لوگوں کے بہترین مفاد میں ہوگا کہ ہم دوبارہ ملاقات کریں اور اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو اس پر مشاورت کریں اور فیصلہ کریں۔

انڈین ایکسپریس نے نوٹ کیا کہ معلوم ہوا ہے کہ بورڈ، اراکین کو احمد آباد کے اردگرد سیکیورٹی خدشات سے آگاہ اور میچ کی تاریخ میں تبدیلی کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔

دوسری جانب، این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی شیڈول میں تبدیلی کی درخواست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دی ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے، ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں میچ کے ساتھ ہوگا۔

بھارت کی میزبانی میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ 7 سال بعد ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان 2 ہفتے کی تاخیر کے بعد کیا گیا کیونکہ پاکستان نے بھارت کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم پاکستان کی میزبانی میں ستمبر میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی گئی تھی۔