The Dawn News - Pakistan - Islamabad

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ’متنازع‘ فیس بک پوسٹس کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ’متنازع‘ فیس بک پوسٹس سے متعلق معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا، جب کہ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو حاضری سے ایک بار استثنیٰ دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست میں ان کا مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عمران خان کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے جب کہ عدالت نے پہلے ہی انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت جج مقدمے کی کارروائی مکمل کرنے سے قبل کسی ملزم سے سوال کر سکتا ہے۔

سابق وزیر اعظم توشہ خانہ کیس منتقل کرنے سے لے کر الیکشن کمیشن آف پاکستان  سے ریکارڈ طلب کرنے تک متعدد ریلیف طلب کر رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات میں ریاستی تحائف  چھپانے پر ان کے خلاف دائر کی گئی شکایت قابل سماعت قرار دینے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

انہوں نے یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی اٹھایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے معاملے کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی ایک وجہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کا مبینہ تعصب بھی ہے اور اس سلسلے میں جج کے فیس بک اکاؤنٹ پر کچھ پوسٹس جج کے سامنے پیش کی گئیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی دکھائی گئیں۔

عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے پوسٹس اپنی ہونے سے انکار کیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ پوسٹوں کی اصلیت کا معاملہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایجنسی اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ کو ارسال کیا جائے اور ہدایت کی جائے کہ آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے معاونت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت سے منتقل کرنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔

چیف جسٹس نے ضمانت کی درخواستوں کی منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وکیل ایسی استدعا کی معقول وجہ نہیں بتا سکے۔

حاضری سے ایک بار استثنیٰ کی درخواست منظور

اس کے علاوہ  سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق ایک اور مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو حاضری سے ایک بار پھر استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمے کی سماعت کی۔

سماعت  کے آغاز پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے درخواست دائر کی کہ ان کے مؤکل کو حاضری سے ایک بار استثنیٰ دیا جائے، درخواست میں سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیا گیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں مجموعی طور پر 37 سماعتیں کیں لیکن ملزم صرف تین سماعتوں میں پیش ہوا، جج نے مزید کہا کہ وکیل دفاع مسلسل استثنیٰ کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق فوجداری مقدمات کی سماعت کے دوران ملزم کی پیشی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاضری سے استثنیٰ صرف اسی صورت میں دیا جا سکتا ہے جب عدالت فراہم کردہ وجوہات سے مطمئن ہو۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل خواجہ حارث کے مطابق ان کے مؤکل آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کی حاضری سے استثنیٰ اور سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی دونوں درخواستیں منظور کرلیں۔