The Dawn News - Life & Style

فردین خان اور اہلیہ کے درمیان 18 سال بعد علیحدگی کی خبریں
تقریبا 13 سال سے بڑی اسکرین سے دور بولی وڈ اداکار فردین خان کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شادی کے 18 سال بعد اہلیہ سے راہیں جدا کرلیں۔

فردین خان نے بولی وڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز کی بیٹی نتاشا مدھوانی سے 2005 میں شادی کی تھی۔

ایک سال قبل فردین خان نے ایک انٹرویو میں اہلیہ اور اپنی ازدواجی زندگی کی مشکلات پر کھل کر بات کرنے سمیت یہ بھی بتایا تھا کہ کس طرح ان کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔

فردین خان نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ سال 2011 میں بچوں کی پیدائش کی خواہش میں انہوں نے اہلیہ نتاشا کے ہمراہ ’ان وٹرو فرٹیلائزیشن‘ (آئی وی ایف) کا طبی طریقہ آزمایا، جس سے ان کی اہلیہ کی پیچیدگیاں سنگیں ہوگئیں۔

فردین خان نے بتایا تھا کہ آئی وی ایف میں بھارتی ڈاکٹر کی بعض طبی غلطیوں کی وجہ سے ان کی اہلیہ کو سخت تکلیف برداشت کرنا پڑی اور ان کے ہونے والے جڑواں بچے حمل ٹھہرنے کے 6 ماہ بعد ہی چل بسے۔

ان کے مطابق بعد ازاں انہوں نے لندن میں ڈاکٹروں سے آئی وی ایف کروایا اور ان کے ہاں 2013 میں بیٹی اور بعد ازاں بیٹا ہوا تو ان کی مشکلات کم ہوئیں۔

تاہم اب شادی کے 18 سال بعد خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی اور دونوں شادی کو طلاق پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے جوڑے کے قریبی ذرائع سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ایک سال سے الگ الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان متعدد بار صلح کے لیے مذاکرات بھی ہوئے لیکن ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فردین خان 2009 میں والد کے انتقال کے بعد لندن میں اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ مقیم تھے لیکن کچھ ہی عرصہ قبل وہ والدہ کے ہمراہ بھارت منتقل ہوئے، لیکن ان کی اہلیہ بھارت نہیں آنا چاہتی اور اداکار لندن نہیں جانا چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی اہلیہ نے بچوں کی تعلیم اور پرورش کے لیے دبئی میں رہنے کا بھی آپشن دیا لیکن اداکار والدہ کے ہمراہ ممبئی سے باہر جانا نہیں چاہتے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے بچے بھی وہیں تعلیم حاصل کریں۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں کے درمیان کس معاملے پر اختلافات ہوئے اور وہ کون سے معاملات ہیں جن پر ان کا اتفاق نہیں ہو پا رہا، لیکن دونوں گزشتہ ایک سال سے الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں اور اب دونوں نے اپنی شادی کو طلاق پر ختم کرنے کے آپشن پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

اخبار نے ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ دونوں کے درمیان شادی کو طلاق پر ختم کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم دونوں بچوں کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں اور وہ ان کی بہتر پرورش اور اچھی تعلیم کے معاملے پر ایک ہی پیج پر ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فردین خان اور نتاشا مدھوانی نے اپنی علیحدگی اور طلاق کی افواہوں سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

فردین خان والد کے انتقال کے بعد اسکرین سے دور ہیں، وہ 2010 کے بعد فلموں میں دکھائی نہیں دیے، کچھ سال قبل ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں ان کا وزن کافی بڑھا ہوا تھا۔

فردین خان نے زیادہ تر کامیڈی، سسپنس اور رومانوی کردار ادا کیے ہیں، انہوں نے اپنے والد مرحوم فیروز خان کے ہمراہ بھی ’جانشین‘ نامی فلم میں کام کیا۔

اب 13 سال بعد ان کی جلد ہی فلم ’وسفوٹ‘ ریلیز ہونے کا امکان ہے، جس میں ان کے ساتھ رتیش دیش مکھ بھی دکھائی دیں گے۔