The Dawn News - Life & Style

علی خان نے کاجول کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے پر خاموشی توڑ دی
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ کاجول کے ہمراہ ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں نے آخری دنوں میں مذکورہ مناظر شوٹ کروائے۔

کاجول نے علی خان کے علاوہ ایک بھارتی اداکار کے ساتھ بھی مذکورہ ویب سیریز میں بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے۔

اپنے 29 سالہ فلمی کیریئر میں کاجول نے پہلی بار آن اسکرین بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروائے تھے، جس پر انہیں تنقید کا نشاہ بھی بنایا گیا۔

کاجول کی طرح اداکار علی خان سے بھی لوگ بوس و کنار کے مناظر سے متعلق سوالات پوچھتے دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں اس موضوع پر بھی بات کی۔

علی خان نے متھیرا کے شو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے کاجول کے ہمراہ پہلی بار انتہائی رومانوی مناظر شوٹ کروائے۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سیریز کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جب کہ انہیں سب سے زیادہ پذیرائی ملی۔

علی خان کے مطابق وہ ویب سیریز کی کامیابی پر خود کو ملنے والی پذیرائی پر جتنا شکر کریں وہ کم ہے۔

کاجول کے ہمراہ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ دونوں اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے۔

ان کے مطابق ان کی شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی، جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخر میں ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں کہا کہ جب کسی اچھے اور منجھے ہوئے اداکار کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے اور کاجول بہت اچھی اداکارہ ہیں۔

ان کے مطابق رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے لازمی ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں۔

علی خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح اداکاروں کو ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر اسکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اور کاجول کے درمیان فلمائے گئے بوس و کنار کے مناظر کو شوٹنگ کے آخری دن فلمایا گیا تھا۔

اس سے قبل علی خان، نادر علی کے پوڈکاسٹ میں بتا چکے تھے کہ انہوں نے بوس و کنار کے مناظر ایک ہوٹل میں شوٹ کروائے تھے اور اس وقت اجے دیوگن شوٹنگ سیٹ پر موجود نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مذکورہ مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے کسی قسم کی ریہرسل نہیں کی گئی اور ایک ہی بار میں منظر کو شوٹ کیا گیا تھا۔