The Dawn News - Pakistan

اسکردو ائیرپورٹ پر 14 اگست کو پہلی بین الاقوامی پرواز اترے گی
گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی نے بتایا ہے کہ اسکردو ائیرپورٹ پر 14 اگست کو پہلی بین الاقوامی پرواز اترے گی جوکہ دبئی سے اڑان بھرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی پاکستان میں یہ واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں بڑے ہوائی جہاز لینڈ کر سکتے ہیں کیونکہ گلگت اور چترال دونوں ہوائی اڈوں پر رن وے ایسی پروازوں کے لیے بہت چھوٹے ہیں۔

اسکردو ایئرپورٹ کو سابق وزیراعظم عمران خان نے دسمبر 2021 میں ’انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ قرار دیا تھا لیکن ری فیولنگ کی مناسب سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں آپریٹ نہیں ہوسکیں۔

تاہم اب بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایندھن کی ضروریات پورا کرنے کے انتظامات کردیے گئے ہیں اور امکان ہے کہ اس سہولت کا افتتاح 11 اگست کو کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کم از کم 12 ایئربس اے320 پروازوں نے کامیابی سے اسکردو کو پاکستان بھر کے بڑے شہروں سے جوڑا تھا جوکہ سیاحت میں اضافے کا اشارہ ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گزشتہ روز کہا کہ فضائی سفر کے لیے مسافروں کو پولیو ویکسینیشن کارڈز کی ضرورت نہیں ہے، ایسے کارڈز کے حصول کے لیے انٹرنیٹ پر کی جانے والی پیشکش سے شہری خبردار رہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا کہ مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی ضرورت نہیں ہے، عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسے حاصل کرنے کے لیے کسی غیر تصدیق شدہ آن لائن آفرز کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ایسے افراد کو نظر انداز کرنا چاہیے جو ایئر لائنز کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں، مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جس ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں اس کی ایئرلائن سے اس ملک کی صحت کی پالیسی، خاص طور پر پولیو ویکسینیشن پالیسی کے بارے میں پوچھ لیں۔