The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا اظہارِ اطمینان
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ  (ڈی ایف ٹی) کی سیکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ مکمل کرلیا اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیم کی قیادت پیٹر رابنسن کر رہے تھے، جو ایوی ایشن سیکیورٹی انٹرنیشنل آپریشنز میں ایوی ایشن سیکیورٹی سپورٹ کے سربراہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دورے کا مقصد بنیادی انفرااسٹرکچر کی مضبوطی اور ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کی استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔

ٹیم کے دورے کے دوران پیٹر رابنسن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے سیکیورٹی کے عالمی معیار کی تعریف کی اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ضروریات کے تناظر میں ایئرپورٹ پر اضافی حفاظتی اقدامات کی بھی تعریف کی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کی جانب سے ایوی ایشن سیکیورٹی کے امور پر ایک نوٹ اور بریفنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، دونوں اطراف کے ریگولیٹری حکام نے بین الاقوامی تعاون کے تسلسل سمیت مضبوط تعلقات اور ہوابازی کے تحفظ کے نظام کی تعمیر کے لیے کوششوں کا اعادہ کیا۔

دریں اثنا گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کی صورت میں درکار وسائل کی جانچ کے لیے ایک فرضی مشق کا اہتمام کیا گیا، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ ہوائی اڈے پر ٹاسک ریسورس انالیسس (ٹی آر اے) کا دوسرا مرحلہ تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہوائی اڈے پر فرضی مشقوں کے ذریعے کارروائیوں کے لیے درکار واقعاتی ردعمل کے اقدامات اور وسائل کا جائزہ لیا گیا۔

فرضی مشق میں چھوٹے پیمانے پر لائیو فائر ایکسرسائز، لائیو فائر فائٹنگ، ریسکیو آپریشنز، لیڈر ایکسرسائز اور بیک اپ سپلائی کے طریقے شامل تھے۔