The Dawn News - Sport

خاکروب کو میسی سے آٹوگراف لینا مہنگا پڑ گیا، فوری نوکری سے فارغ
لیونل میسی کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو بلا شک و شبہ موجودہ دور کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور دنیا بھر میں شائقین ان سے ملنے اور آٹوگراف لینے کے متمنی رہتے ہیں، لیکن میسی سے آٹوگراف لینے کی کوشش میں امریکا میں ایک خاکروب اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

فٹبال کے معروف خبر رساں ادارے گول ڈاٹ کام کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر، امریکا کے انٹر میامی کلب کا حصہ بن گئے ہیں جس نے ڈیوڈ بیکہم کے کلب کے کاروبار کو نئی اونچائیاں عطا کی ہیں اور شائقین 36 سالہ میسی کی محض ایک جھلک تک دیکھنے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

تاہم میسی سے آٹوگراف لینے کی اسی خواہش میں ایک امریکی خاکروب اپنی نوکری گنوا بیٹھا۔

نوکری سے محروم ہونے والے خاکروب سلامانکا نے لا ناسیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس علاقے میں بسیں کھڑی ہوتی ہیں مجھے اس جگہ پر موجود تمام باتھ روم صاف کرنے تھے، جس وقت بس سے تمام کھلاڑی باہر آئے تو میں اس وقت وہیں موجود تھا اور سب سے آخر میں میسی باہر آئے۔

اس موقع پر میں نے میسی کو دیکھتے ہی آواز لگائی ’ورلڈ چیمپیئن‘ جس پر میسی نے فوراً مڑ کر میری جانب دیکھا، میں نے فوراً اپنی وردی اتاری جس کے نیچے ارجنٹائن کی جرسی پہنی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وہ شرٹ پھینک کر میسی کے حوالے کی اور انہوں نے مجھے ارجنٹائن کی شرٹ پر آٹو گراف دیا، لیکن اسی وقت فوراً سیکیورٹی آگئی اور مجھے اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد مجھے نوکری سے نکال دیا گیا لیکن میسی سے ملاقات کا ہر لمحہ میرے لیے بہت قیمتی تھا۔

کچھ لوگوں نے سزا کی شدت اور خاکروب کو فوری نوکری سے برخاست کیے جانے پر کلب کو تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن کولمبیا سے تعلق رکھنے والے خاکروب بھی جانتے ہیں کہ کلب کا اس حوالے سے معیار انتہائی سخت ہے۔

کلب کے ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے حاصل کیے گئے ورکرز پر بھی لازم ہے کہ وہ فٹبالرز کو ہرگز پریشان نہیں کریں گے اور ان سے کسی قسم کی تصویر، آٹوگراف وغیرہ کا مطالبہ نہیں کرسکتے۔

ارجنٹائن کے ورلڈ کپ چیمپیئن فٹبالر لیونل میسی نے دو سال فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین میں گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ انٹر میامی کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔

میسی اپنے کلب انٹر میامی کی جانب سے آج ایف سی ڈیلس کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جہاں فاتح ٹیم لیگ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔