The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرنے والے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں کئی میچز کی میزبانی کے لیے تیار کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم کے میدان میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس پر بروقت قابو پا لیا گیا جس سے بھاری نقصان نہیں پہنچا۔

خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بدھ کی رات 11 بجکر 50 منٹ پر پیش آیا اور اس کا پتا اس وقت چلا جب میدان میں موجود عملے نے بیرون ملک سے آئی ٹیموں کے لیے مختص ڈریسنگ روم سے آگ نکلتے ہوئے دیکھی۔

جس وقت آگ لگی ڈریسنگ روم کے عین باہر تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا اور یہ آگ ڈریسنگ روم کی چھت میں لگی۔

اس موقع پر دو فائر انجنز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور کوئی بڑا نقصان نہ ہوا تاہم ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ابتدائی طور پر یہ مانا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی لیکن اس واقعے کے بعد ایڈن گارڈنز کے انفرااسٹرکچر کے حوالے سے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں کیونکہ اب ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے۔

ورلڈ کپ کی آمد کے پیش نظر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ 15 ستمبر تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔

ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندوں نے اسٹیڈیم میں جاری کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ آئندہ ماہ ایک بار پھر جائزہ لینے کے لیے آئیں گے۔

یاد رہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز نے 1996 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد سے کسی میچ کی میزبانی نہیں کی جہاں مذکورہ میچ کو بھارتی شائقین کی ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ختم کردیا گیا گیا تھا اور سری لنکا کو میچ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

2011 ورلڈ کپ میں بھارتی بورڈ نے ایڈن گارڈنز میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی میزبانی کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس وقت اسٹیڈیم میں تعمیرات اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اس لیے آئی سی سی کی جائزہ لینے والی کمیٹی نے اس تجویز کا مسترد کردیا تھا کیونکہ اسٹیڈیم میں جاری کام مقررہ وقت تک مکمل ہونے کا امکان نہیں تھا۔

کولکتہ کا ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم اس ورلڈ کپ میں 6میچز کی میزبانی کرے گا جس میں سب سے اہم میچز بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان لیگ میچ کے ساتھ ساتھ دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

ایڈن گارڈنز 31 اکتوبر کو پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد پانچ نومبر کو اسی میدان پر بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی کھیلا جائے گا۔

یہی میدان 11 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈے نائٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔