The Dawn News - Pakistan - Punjab

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور افشاں طارق سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے بعد ہنگامہ آرائی کے الزام میں تمام ملزمان خواتین کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تو تفتیشی افسر نے ان کے خلاف مکمل چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگی۔

جج اعجاز احمد بٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست ہونے والی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

اے ٹی سی جج نے پی ٹی آئی کی ایک سماجی میڈیا کارکن عائشہ علی بھٹہ کو بھی شناختی پریڈ پر جیل بھیج دیا، ان پر لاہور کینٹ کے علاقے میں 9 مئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جج نے پولیس کو 14 روز کے اندر ملزمہ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تاہم ملزمہ کو لاہور کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت مل گئی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

خدیجہ شاہ سمیت دیگر کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔