The Dawn News - Sport - Cricket

لنکا پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں سانپ نکل آیا
کولمبو کے  آر پریماداسا اسٹیڈیم میں گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے درمیان کھیلے گئے لنکا پریمیئر لیگ 2023 کے میچ کے دوران میدان میں سانپ نکل آیا جس سے کچھ دیر کے لیے اسٹیڈیم میں خوف و ہراس کا سماں پیدا ہو گیا۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ وزڈن ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے درمیان لیگ کے میچ میں جب شکیب الحسن کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں باؤلنگ کرنے آئے تو اس موقع پر اسٹیڈیم میں سانپ نکل آیا۔

اس موقع سری لنکن کرکٹر اسورو یوڈانا اسی جگہ پر فیلڈنگ کررہے تھے جہاں سانپ نکلا تھا اور وہ اس کی جانب بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ان کی نظر سانپ پر پڑی اور وہ فوری طور پر پیچھے ہٹ گئے جس کے بعد سانپ نے بھی اپنی راہ۔

اس مرحلے پر میدان میں موجود عملے کے ایک شخص نے سانپ کو باؤنڈری سے باہر کی راہ دکھائی جس کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ لنکا پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران سانپ نکلنے کا واقعہ دوسری بار پیش آیا ہے جہاں اس سے قبل انہیں دونوں ٹیموں کے درمیان یکم اگست کو کھیلے گئے میچ میں بھی سانپ نے میدان کا رخ کیا تھا۔

جمعہ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ 15 میں بی-لو کینڈی نے جافنا کنگز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کے محمد حارث نے 51 گیندوں میں 81 رنز بنائے جس کی بدولت بی-لو کینڈی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے تھے۔۔

جافنا کنگز کنگز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی تھی تاہم بی-لو کینڈی کے فیلڈرز کے جشن مناتے ہی سانپ دوبارہ کھیل کے میدان میں داخل ہو گیا جسے ایک مرتبہ پھر باہر دھکیلا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ میچ کے دوران میدان میں سانپ داخل ہوا بلکہ ماضی میں بھی کرکٹ کے میدانوں میں سانپ داخل ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں 08-2007 میں انگلش فیلڈرز نے کولمبو میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف اپنے میچ کے دوران سانپ کی ممکنہ موجودگی کی وجہ سے ڈیپ فائن لیگ پر کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔

گزشتہ اکتوبر میں گوہاٹی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹی20 میچ کو بھی سانپ داخل ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے روک گیا تھا۔

تاہم کرکٹ میں اس حوالے سے سب سے خوفناک صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی تھی جب بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر فیروز شاہ کوٹلہ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تو وہ میدان میں سانپ چھوڑ دیں گے۔