The Dawn News - Life & Style

’فلم انڈسٹری کیلئے اقدامات پر حکومت کا شکریہ‘، نیشنل آئیکون ایوارڈ میں شوبز شخصیات کا اظہار خیال
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اکیڈمی کو بحال کرنے اور پی ٹی وی کے فیس اسٹرکچر میں تقریباً 50 سالوں بعد تبدیلی لانے کے علاوہ فنکاروں اور فلم انڈسٹری کا درجہ  بحال کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی شوبز شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے جہاں اداکاروں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل آئیکون ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

تقریب میں ماضی کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف، ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی، اداکار ہمایوں سعید، فواد خان، وہاج علی، محب مرزا، اداکارہ بشریٰ انصاری، سونیا حسین، عثمان پیرزادہ، غلام محی الدین، سنگیتا، خالد عباس ڈار، فواد خان، بلال لاشاری، نادیہ جمیل، ماورا حسین، صنم سعید، میرا، ہدایت کار ندیم بیگ، کامران لاشاری، روبینہ اشرف، عفت عمر اور دیگر نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں شہباز شریف نے فلم انڈسٹری پر مختلف ٹیکسز کے خاتمے اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کرانے کا اعلان کیا، انہوں نے فنکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ اور اداکاروں کے تعاون سے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس کا مقصد پاکستانی فلم، ڈرامے اور موسیقی کا وقار بحال کرنا ہے، انہوں نے انہیں اس کوشش میں مسلم لیگ (ن) کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم فلم، میوزک اور پاکستان ریڈیو آرکائیو کی پالیسیوں کو باضابطہ طور پر ریلیز کرنے اور فلم اور ٹیلی ویژن کے ستاروں میں ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں فلم انڈسٹری کو بحال کرنا ہے۔

ماضی کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس وقت کو یاد کیا جب پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو پڑوسی ممالک میں مقبولیت حاصل تھی، وزیر اعظم نے معاشرے کو تقویت دینے میں ثقافت اور آرٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی اور 60 اور 70 کی دہائیوں کی شان کو واپس لانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والی نگران حکومت بھی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی بھرپور حمایت کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کو بحال کرنے کے لیے مختلف ٹیکس چھوٹ کے اقدامات اور مراعات کا اعلان کیا۔

مریم اورنگزیب نے فلم انڈسٹری کے لیے قانون سازی اور ٹیکس میں چھوٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سینما گھروں پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور 27 سال بعد پی ٹی وی نے فنکاروں کی فیس کا اسٹرکچر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم سازی کے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تمام ممالک فلم کے ذریعے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، فلم پالیسی کے حوالے سے قانون سازی 2022 میں مکمل ہو چکی تھی۔

قبل ازیں مریم اورنگزیب نے اعلان کیا تھا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن میں پہلے سنیما ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے ساتھ ہی پاکستان میں پہلی میوزک فلم پالیسی کا اعلان کیا، اس کے پہلے مرحلے میں اگلے ہفتے پاکستان کے علاقائی گلوکاروں کے لیے نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو لانچ کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج ہم نے کلاسیکل میوزک ریسرچ سیل کا افتتاح کیا ہے، جسے تقریباً 10 سال کے بعد کھولا گیا ہے۔

بعد ازاں تقریب میں شہباز شریف پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے جنہوں نے اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا اور ان سینئرز کو بھی ایوارڈز تقسیم کیے گئے جو ماضی میں طویل عرصے سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

میں اپنا ایوارڈ مریم اورنگزیب کے نام کرنا چاہتی ہوں،  بابرہ شریف

فلم اداکارہ بابرہ شریف نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ ’ایوارڈ کی اتنی زیادہ خوشی نہیں ہوئی، لیکن اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ ہماری انڈسٹری کو آخر کار تسلیم کیا گیا ہے، شکر ہے کہ مرنے سے پہلے یہ بھی دیکھ لیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کاش مریم اورنگزیب جیسی دیگر لوگ بھی ایسا سوچیں، میں یہ ایوارڈ بالخصوص مریم اورنگزیب کو دینا چاہتی ہوں جن کی کوششوں سے ہماری انڈسٹری کو تسلیم کیا گیا۔‘

اس موقع پر ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے وزیر اعظم اور مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سوچتی ہوں کہ جن لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ دنیا میں کلچر اور آرٹ کی کتنی زیادہ اہمیت ہے، اگر اس سے ملک پہنچانا جائے تو دنیا میں ملک سافٹ امیج سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم اور مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ آپ لوگوں نے ہمارے لیے کیا ہے اس کے ہم کئی عرصے سے منتظر تھے، امید ہے کہ ہم آپ کی توقعات پر پورے اترے۔‘

مریم اورنگزیب اتنی ہٹ ہیں اگر ان کی فلم ریلیز ہوئی تو ’سُپر ہٹ‘ ہوگی، بشریٰ انصاری

اداکار اور فلمساز ہمایوں سعید نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’اس عزت افزائی کا بہت شکریہ، ہماری انڈسٹری کو ایک درجہ دینے پر وزیراعظم اور مریم اورنگزیب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔‘

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’پروقار تقریب میں انتہائی پروقار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیں کبھی ترجیح نہیں دی، آرٹسٹ برادری طویل عرصے تک خود اپنی پہنچان بناتے رہے، بالخصوص پاکستان ٹیلی ویژن کے فیس اسٹرکچر 50 سال پہلے کا بنا ہوا ہے، یہ انتہائی بےچارگی کی صورتحال تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے معاشرے اور ماضی کی حکومتوں نے آرٹسٹ اور فنکار برادری پر خاص توجہ نہیں دی۔‘

بشریٰ انصاری نے مریم اورنگزیب کا نام لے کر ہنستے ہوئے کہا کہ ’مریم تو بہت ہٹ جارہی ہیں، اگر ان کی آج کوئی فلم ریلیز ہو تو صبح سپر ہٹ ہوجائے گی۔‘

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی فیملی بھی آرٹسٹ ہے، انہیں بھی میوزک سے دلچسپی ہے، اگر یہ جراثیم نہ ہوتے تو آپ ہماری اس انڈسٹری کے لیے نرم دل نہ ہوتے، لیکن آج پاکستان مسلم (ن) نے جو کام کیا ہے وہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا، آپ کا بہت شکریہ‘۔

سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے ایوارڈ کا شکریہ ادا کیا اور  وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج بہت اہم فیصلے ہوئے جس کا ہم کئی سالوں سے انتظار کر رہے تھے، ماضی میں پالیسیاں تو بنائی گئیں لیکن کبھی اس پر عمل نہیں ہوا۔‘

انہوں نے مریم اورنگزیب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

نامور اداکار فواد خان نے بھی ایوارڈ وصول کیا، انہوں نے کہا کہ ’سینئرز کے درمیان اس تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے فخر کا مقام ہے، مجھے امید ہے کہ ہم اسے متحد محاذ پر آگے بڑھائیں گے اور فلم انڈسٹری حقیقی معنوں میں خود مختار انڈسٹری بنے گی۔‘

نادیہ جمیل نے کہا کہ ’یہ پہلا ایوارڈ ہے جو مجھے پاکستان سے پہلی بار نوازا گیا ہے، میری دعا ہے کہ جو سلسلہ شروع ہوا وہ جاری رہے اور متحد ہو کر اس پر کام کریں۔‘

فلم اداکارہ ریشم نے کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنی فلم انڈسٹری کو لاوارث انڈسٹری سمجھتی تھی، اس انڈسٹری کو انڈسٹری بنانے، درجہ دینے، مقام دینے کے لیے وزیراعظم کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’شہباز شریف نے جو فلم انڈسٹری کے لیے کیا ہے یہ فلم انڈسٹری آپ کو رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔‘

اداکارہ ماورا حسین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سینئر اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں نے ہی اس انڈسٹری کو بنایا ہے، اس لیے ہم لوگ یہاں کام کرپاتے ہیں، تو ہمارے کام کا کریڈٹ بھی تمام سینئرز کو جاتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اب ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، اگر ہم مل کر کام کریں گے تو پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو دکھائیں گے۔‘

اداکارہ میرا نے بھی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ میں کافی عرصے بعد بارش اور ہوا کی طرح تروتازہ محسوس کر رہی ہوں اور ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں ہوا، میں وزیراعظم اور مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے انڈسٹری کو درجہ دیا، دعا کرتی ہوں کہ یہ سلسلہ جاری رہے اور کبھی نہ رکے۔‘

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آخری ایوراڈ کا اعلان میں خود کرنا چاہوں گی جنہوں نے پی ٹی وی اکیڈمی کو دوبارہ بحال کرنے میں اور پی ٹی وی کے فیس اسٹرکچر کو تبدیل کرنے میں میری بہت زیادہ مدد کی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداکارہ ونیزہ احمد نے دن رات بہت زیادہ محنت کی۔

ونیزہ احمد نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’مریم اورنگزیب نے مجھے ان اقدامات میں سب سے آگے رکھا، پی ٹی وی اکیڈمی بحال کرنے کے لیے ہم نے بہت محنت کی، اسلام آباد میں میڈیا سائنسز کے اسکولز نہیں ہیں لیکن اب ایسا ممکن ہوگیا ہے، اداکاری سیکھنے، پروڈکشن کی تعلیم کے لیے کلاسز شروع ہورہی ہیں، اور اس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے جنہوں نے آخر کار پی ٹی وی اکیڈمی کو بحال کردیا ہے۔‘

عفت عمر نے بھی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اوپن سپورٹر ہوں، اس لیے سب کہیں گے کہ اس لیے مجھے ایوارڈ دیا گیا ہے۔‘

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بہت بہترین اقدامات کیے ہیں صرف ایک چیز کی کمی ہے کہ اداکاروں کی رائلٹی کا کچھ کردیں۔‘

جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عفت عمر آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ آخری کابینہ اجلاس میں اداکاروں اور گلوکاروں کی رائلٹی آئی پی او کے تحت منظور ہوچکی ہے۔‘

<svg width="50px" height="50px" viewBox="0 0 60 60" version="1.1" xmlns="https://www.w3.org/2000/svg" xmlns:xlink="https://www.w3.org/1999/xlink"><g stroke="none" stroke-width="1" fill="none" fill-rule="evenodd"><g transform="translate(-511.000000, -20.000000)" fill="#000000"><g><path d="M556.869,30.41 C554.814,30.41 553.148,32.076 553.148,34.131 C553.148,36.186 554.814,37.852 556.869,37.852 C558.924,37.852 560.59,36.186 560.59,34.131 C560.59,32.076 558.924,30.41 556.869,30.41 M541,60.657 C535.114,60.657 530.342,55.887 530.342,50 C530.342,44.114 535.114,39.342 541,39.342 C546.887,39.342 551.658,44.114 551.658,50 C551.658,55.887 546.887,60.657 541,60.657 M541,33.886 C532.1,33.886 524.886,41.1 524.886,50 C524.886,58.899 532.1,66.113 541,66.113 C549.9,66.113 557.115,58.899 557.115,50 C557.115,41.1 549.9,33.886 541,33.886 M565.378,62.101 C565.244,65.022 564.756,66.606 564.346,67.663 C563.803,69.06 563.154,70.057 562.106,71.106 C561.058,72.155 560.06,72.803 558.662,73.347 C557.607,73.757 556.021,74.244 553.102,74.378 C549.944,74.521 548.997,74.552 541,74.552 C533.003,74.552 532.056,74.521 528.898,74.378 C525.979,74.244 524.393,73.757 523.338,73.347 C521.94,72.803 520.942,72.155 519.894,71.106 C518.846,70.057 518.197,69.06 517.654,67.663 C517.244,66.606 516.755,65.022 516.623,62.101 C516.479,58.943 516.448,57.996 516.448,50 C516.448,42.003 516.479,41.056 516.623,37.899 C516.755,34.978 517.244,33.391 517.654,32.338 C518.197,30.938 518.846,29.942 519.894,28.894 C520.942,27.846 521.94,27.196 523.338,26.654 C524.393,26.244 525.979,25.756 528.898,25.623 C532.057,25.479 533.004,25.448 541,25.448 C548.997,25.448 549.943,25.479 553.102,25.623 C556.021,25.756 557.607,26.244 558.662,26.654 C560.06,27.196 561.058,27.846 562.106,28.894 C563.154,29.942 563.803,30.938 564.346,32.338 C564.756,33.391 565.244,34.978 565.378,37.899 C565.522,41.056 565.552,42.003 565.552,50 C565.552,57.996 565.522,58.943 565.378,62.101 M570.82,37.631 C570.674,34.438 570.167,32.258 569.425,30.349 C568.659,28.377 567.633,26.702 565.965,25.035 C564.297,23.368 562.623,22.342 560.652,21.575 C558.743,20.834 556.562,20.326 553.369,20.18 C550.169,20.033 549.148,20 541,20 C532.853,20 531.831,20.033 528.631,20.18 C525.438,20.326 523.257,20.834 521.349,21.575 C519.376,22.342 517.703,23.368 516.035,25.035 C514.368,26.702 513.342,28.377 512.574,30.349 C511.834,32.258 511.326,34.438 511.181,37.631 C511.035,40.831 511,41.851 511,50 C511,58.147 511.035,59.17 511.181,62.369 C511.326,65.562 511.834,67.743 512.574,69.651 C513.342,71.625 514.368,73.296 516.035,74.965 C517.703,76.634 519.376,77.658 521.349,78.425 C523.257,79.167 525.438,79.673 528.631,79.82 C531.831,79.965 532.853,80.001 541,80.001 C549.148,80.001 550.169,79.965 553.369,79.82 C556.562,79.673 558.743,79.167 560.652,78.425 C562.623,77.658 564.297,76.634 565.965,74.965 C567.633,73.296 568.659,71.625 569.425,69.651 C570.167,67.743 570.674,65.562 570.82,62.369 C570.966,59.17 571,58.147 571,50 C571,41.851 570.966,40.831 570.82,37.631"></path></g></g></g></svg>

View this post on Instagram