The Dawn News - Sport

نیمار کا سعودی فٹ بال کلب الحلال سے معاہدہ
فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین نے برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار کے سعودی بال کلب الحلال کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ کھلاڑی کے میڈیکل مکمل کرنے سے مشروط ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے رپورٹ کیا کہ برازیلین فارورڈ فٹ بالر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں تقریباً 9 کروڑ یورو کے علاوہ ایڈ آنز بھی شامل ہیں۔

نیمار نے 2017 میں ہسپانوی کلب بارسلونا سے 22 کروڑ 20 لاکھ یورو  (24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کی عالمی ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے ساتھ پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی جو کہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہفتے کے روز لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے لیگ ون اوپنر سے محروم رہے۔

کلب سے نیمار نے 2025 تک فرانسیسی دارالحکومت میں رہنے کا معاہدہ کیا تھا اور انہوں نے 173 مقابلوں میں 118 گول کیے، جس میں پانچ لیگ، ایک ٹائٹلز سمیت متعدد ٹرافیاں اپنے نام کرنا شامل ہیں۔

سعودی عرب کے الحلال نے برازیل کے پی ایس جی ٹیم کے ساتھی کیلین ایمباپے کو لینے کی کوشش کی تھی اور ان کی مبینہ طور پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی میں بھی دلچسپی تھی جنہوں نے میجر لیگ سوکسر کے انٹر میامی میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تھا۔

سعودی عرب اور ایشیا کے سب سے کامیاب کلب الحلال نے 66 ٹرافیاں جیتی ہیں اور 18 اور چار کے ساتھ لیگ اور ایشین چیمپئنز لیگ ٹائٹلز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اسکواڈ کو مضبوط کرنا ریاض میں مقیم کلب کے لیے ایک ترجیح ہے، جیسا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جون میں لیگ چیمپئنز الاتحاد، الاحلی، النصر اور الحلال پر مشتمل کھیلوں کے کلبوں کے لیے سرمایہ کاری اور نجکاری کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔