The Dawn News - Pakistan - Punjab

لاہور عدالت کا تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں حماد اظہر، خالد گجر اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پیش رفت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، خالد گجر اور زبیر خان نیازی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تاہم عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی۔

یاد رہے کہ رواں سال 15 مارچ کو جب اسلام آباد پولیس کی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے زمان پارک پہنچی تھی تو پی ٹی آئی کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ بھرپور جھڑپیں ہوئی تھیں۔

پولیس اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان یہ جھڑپیں 11 گھنٹے تک جاری رہی تھیں اور پولیس کی مدد کے لیے پہنچنے والے پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستے بھی اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہے تھے۔

ان جھڑپوں کے دوران 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے پھینکے گئے پیٹرول بموں سے پولیس متعدد گاڑیاں تباہ ہوئی تھیں  اور بالخصوص پانی کی توپ نذر آتش کردی گئی تھی۔

دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق گورنر نے اپنے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس سے عمر سرفراز چیمہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور پولیس انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے ملک گیر احتجاج شروع ہوگئے تھے۔

لاہور میں چند مشتعل افراد نے کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ کرکے وہاں توڑ پھوڑ کی اور فوجی تنصیبات نذر آتش کی تھیں، جس کے بعد حکومت نے فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنماؤں سمیت سیکڑوں کارکنان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

20 مئی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ’9 مئی کے واقعات کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حملہ کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آئین پاکستان کے تحت قواعد کے مطابق ٹرائل کے قانونی عمل کا آغاز ہوگیا ہے‘۔