The Dawn News - Amazing

تکنیکی خرابی کے باعث لوگ خالی بینک اکاؤنٹس سے بھی رقم نکوالتے رہے
بینک کے آئی ٹی سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث وہ لوگ بھی اپنے اکاؤنٹس سے پیسے نکلواتے رہے، جن کے اکاؤنٹس میں ایک پیسہ بھی نہ تھا۔

جی ہاں، یورپی ملک آئرلینڈ کے اہم اور بڑے بینک کے سسٹم میں تکینیکی خرابی آجانے کے باعث لوگ اپنے خالی اکاؤنٹس سے بھی رقم نکلوانے اور آن لائن فنڈز ٹرانسفر کروانے کے اہل ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بینک آف آئرلینڈ کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے صارفین کو خالی اکاؤنٹ سے بھی ایک ہزار یورو پاکستانی تقریبا سوا تین لاکھ روپے تک کی رقم نکلوانے والی کی سہولت میسر ہوگئی۔

بینک کے نظام میں خرابی کا علم ہونے کے بعد ملک بھر کے اے ٹی ایم مشینوں پر رقم نکلوانے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں جب کہ لوگ آن لائن بھی پیسے ٹرانسفر کرتے رہے۔

بینک نے بھی اپنے نظام میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کیا اور واضح کیا کہ ان افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے ہی وہ پیسے کاٹ لیے جائیں گے جو انہوں نے بینک سے زیادہ نکلوائے۔

تاہم بینک نے واضح کیا کہ صارفین سے سود کی مد میں کوئی اضافی رقم چارج نہیں کی جا سکے گی۔

علاوہ ازیں بینک نے اپنی ٹوئٹ میں ایسے صارفین کو بینک سے رابطے میں آنے کا مشورہ دیا جنہیں رقم نکلوانے میں دشواری ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بینک عملے نے تکنیکی خرابی کو دو دن کے اندر ٹھیک تو کرلیا لیکن بعد ازاں ان صارفین کو بھی رقم نکلوانے یا ٹرانسفر کرنے میں مشکلات درپیش آئیں جن کے اکاؤنٹس میں پیسے موجود تھے ار انہیں رقم کی ضرورت تھی۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تکنیکی خرابی کے بعد کتنے لوگوں نے خالی اکاؤنٹس ہونے کے باوجود اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے۔

مذکورہ خرابی کے بعد جہاں آئرلینڈ بھر کے اے ٹی ایمز پر قطاریں لگ گئیں، وہیں بینک کی ایپلی کیشن سے بھی رقوم کی منتقلی میں تیزی دیکھی گئی، تاہم بینک کے مطابق بعد ازاں صورت حال معمول پر آگئی۔

بینک انتظامیہ اور حکومت نے اے ٹی ایمز سے کیش نکلوانے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ جانے کے بعد پولیس کو بھی تعینات کردیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔