The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب کو کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے اور علاقے میں انتہائی سرگرم تھے۔

کارروائی کے حوالے سے کہا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے شائبے کے خاتمے کے لیے کلیئرنس کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے شروع میں سیکیورٹی فورسز نے اسی طرح کی ایک کارروائی 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کی تھی اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اسی طرح 13 اگست کو ضلع باجوڑ کی وادی چارمنگ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے اور پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ 30 جولائی کو ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے 29 جولائی کو جاری بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ27  جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ اسی طرح 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔