The Dawn News - Pakistan

بٹ گرام کیبل کار ریسکیو آپریشن مشکل کیوں ہے؟
خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر تار ٹوٹنے کی وجہ سے اونچائی پر پھنس جانے والی کیبل کار جسے مقامی لوگ ڈولی کہتے ہیں،کے ریسکیو آپریشن کو اس طرح کے آپریشنز میں سے خطرناک اور مشکل ترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن کے ماہر ٹیپو سلطان نے نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاشتو کے مقام پر اونچائی پر پھنس جانے والی کیبل کار کا ریسکیو آپریشن پاکستان کی تاریخ کا خطرناک اور مشکل ترین آپریشن ہے۔

ان کے مطابق کیبل کار اندازاً 2 ہزار فٹ کی اونچائی پر ہے اور سب سے مشکل بات یہ ہے کہ جس شے پر کیبل کار لٹک کر کام کرتی ہے، وہ شے یعنی رسی ہی ٹوٹ چکی ہے۔

ان کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک میں چیئر لفٹ کے بہت سارے کامیاب ریسکیو آپریشن ہوچکے ہیں، کیوں کہ ایسے آپریشنز میں چیئر لفٹ کی موٹر سمیت اس میں دیگر مسائل ہوتے ہیں لیکن یہاں معاملہ الٹا ہے۔

ان کے مطابق اس بار کیبل کار میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کو چلانے اور اسے سنبھالنے والی شے یعنی رسی ہی ٹوٹ گئی ہے اور ایک ہی رسی پر لفٹ لٹکی ہوئی ہے۔

برگیڈیئر ریٹائرڈ ٹیپو سلطان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریسکیو آپریشن میں مشکل یہ ہو رہی ہے کہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر کیبل کار کے قریب جاتا ہے تو کمزور پڑی ہوئی رسی مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق پہلے ہی کیبل کار کی ایک رسی ٹوٹ چکی ہے، دوسری بھی ٹیڑھی ہوچکی ہے اور اس کے قریب جانے سے لفٹ کا توازن بگڑ رہا ہے، اس لیے بہت ہوشیاری اور مشکل سے کوئی ایسا اینگل ڈھونڈنا پڑے گا، جس سے ریسکیو ممکن ہو۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار کسی نہ کسی طرح آپریشن کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے، لیکن یہاں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس طرح کا ریسکیو آپریشن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔

انہوں نے مذکورہ ریسکیو آپریشن کو مشکل ترین قرار دیا اور کہا کہ شاید ہی اس طرح کا کوئی آپریشن دنیا میں بھی ہوا ہو۔