The Dawn News - Tech

سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے پر بالآخر تھریڈز کا ویب ورژن متعارف
سوشل میڈیا صارفین کے بھرپور مطالبے کے بعد میٹا نے ٹوئٹر کی حریف ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ کا ویب ورژن متعارف کردیا ہے۔

کچھ روز قبل میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ  آئندہ 2 سے 3 روز کے اندر تھریڈز کے ویب ورژن لانچ کریں گے۔

تاہم اب تھریڈز کا ویب ورژن لانچ کردیا گیا ہے، فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک نے کہا کہ تھریڈز کے صارفین اب اپنے کمپیوٹرز سے اس کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

صارفین اب اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر براؤزر کے ذریعے لاگ ان کرکے  اپنے پیغامات پوسٹ کرسکتے ہیں اور دیگر پوسٹ کا رپلائی اور اسکرول ڈاؤن بھی کرسکتے ہیں۔

تاہم صارفین تھریڈز کے ویب ورژن متعارف ہونے کے ابتدائی دنوں میں موبائل ورژن کے چند فیچرز سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

مثال کے طور پر صارفین اپنے پروفائل کو ایڈٹ نہیں کر سکیں گے یا اس تھریڈز کا ٹیکسٹ میسج پلیٹ فارم سے منسلک انسٹاگرام پر ڈائریکٹ میسج یا اسٹوری شیئر نہیں کرسکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

تھریڈز کے ویب ورژن متعارف کرنے کے اعلان کے بعد مارک زکر برگ کو امید ہے کہ صارفین دوبارہ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ ویب ورژن متعارف کرنا ایک اہم قدم ہے، تاہم اس پلیٹ فارم پر مزید کام کرنا باقی ہے۔

پلیٹ فارم میں اب بھی سرچ فنکشن نہیں ہے، جس کے بارے میں صارفین بہت زیادہ مطالبہ کر رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تھریڈز کو واقعی ایلون مسک کے ’ایکس‘ پلیٹ فارم سے مقابلہ کرنا ہے تو اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

رواں سال 6 جولائی کو ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف کی تھی، ایپ متعارف ہونے کے کچھ دنوں کے اندر ہی کروڑوں صارفین نے اس پر سائن اپ کرلیا تھا۔

تاہم یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔

میٹا کا کہنا تھا کہ کمپنی آنے والے ہفتوں میں ویب کے تجربے میں مزید فعالیت کا اضافہ کرے گی۔