The Dawn News - Sport - Cricket

ایشیا کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل شامل
پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور 17 رکنی اسکواڈ میں نوجوان طیب طاہر کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو شامل کر لیا ہے۔

تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد حارث، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور ریزرو طیب طاہر۔

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے آج ملتان پہنچی ہے اور ایک روز آرام کرے گی، ٹیم مینجمنٹ نے لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کی ہے اور اسی وجہ سے بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور پہنچے اور پیر کی شام اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کھلاڑی 29 اگست کی شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور سیشن کے آغاز سے قبل پاکستان کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان ٹیم 30 اگست کو نیپال میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ روز افغانستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔