The Dawn News - Life & Style

تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ نے خاموشی توڑ دی
شوٹنگ کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ 4 سے 5 مسلح افراد نے انہیں بے دردی سے سیڑھیوں سے گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 29 اگست کو  فیشن شوٹنگ کے دوران معروف ماڈل روبینہ خان شاہ نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو سیٹ پر بلایا، جس کے بعد ان کے شوہر نے متعدد مسلح افراد کے ہمراہ میک اپ آرٹسٹ  بریان ولیمز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق شوٹنگ سیٹ پر تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبینہ خان شاہ کے فون کو میک اپ آرٹسٹ نے اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا۔

میک اپ آرٹسٹ پر تشدد کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد متعدد معروف اور سپر ماڈلز نے روبینہ خان شاہ پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اب تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز نے بھی خاموشی توڑ دی ہے، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر طویل پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات واضح کردی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’کل میرے کام کی جگہ پر 5 مسلح افراد نے مجھ پر جسمانی حملہ کیا اور ہراساں کیا، کیونکہ میں نے شوٹنگ کے دوران ماڈل قیمتی زیورات اپنے پاس رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔

بریان ولیمز نے لکھا کہ ’یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ماڈل نے اپنا زیور میرے پاس رکھنے کو کہا اور میں نے ان کا قیمتی سامان اپنے پاس رکھنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہمیں نبیلہ سیلون کی طرف سے دیگر ماڈلز کی ذاتی اشیاء رکھنے کی اجازت نہیں ہے‘۔

میک اپ آرٹسٹ نے ماڈل کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ اسٹائلسٹ ٹیم سے پوچھ سکتی ہیں کہ آپ کا سامان رکھنے کی ذمہ داری کس کی ہے۔

’جس کے بعد ماڈل نے مجھ سے بدتمیزی کی، نامناسب الفاظ استعمال کیے اور دھمکیاں دینی شروع کردیں، ہمارے درمیان کچھ دیر کے لیے بحث ہوئی تھی جس کے بعد میں نے اپنا کام جاری رکھا کیونکہ یہ سب شوٹنگ کے دوران ہوا تھا۔ ’

میک آرٹسٹ نے مزید کہا کہ ’کچھ دیر بعد میں نے دیکھا کہ 4 سے 5 مسلح افراد سیڑھیوں پر چڑھ رہے ہیں اور مجھ پر حملہ کرتے ہیں، ان مسلح افراد نے مجھے دوسری منزل سے گراؤنڈ فلور تک گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ’

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیڑھیوں سے گھسیٹا گیا، مسلح افراد اور ماڈل کے شوہر نے مجھے بے رحمی سے مارا اور تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ انہوں نے مجھ سے پہلے بات کرنے کی کوشش تک نہیں کی کہ آخر معاملہ کیا ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے میک اپ آرٹسٹ بریان ولیمز نے آخر میں لکھا کہ ’یہی سچ ہے‘۔

واضح رہے کہ میک اپ آرٹسٹ  بریان ولیمز کئی سالوں سے نامور میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے سیلون میں کام کرتے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ مذکورہ واقعہ کون سے شہر میں پیش آیا تھا۔