The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی میں آشوب چشم کا وائرس پھیلنے لگا
صوبہ سندھ کے دارالحکومت  کراچی میں آشوب چشم کے وائرس پھیلنے کے بعد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی نمایاں تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

’آشوب چشم‘ کو انگریزی میں (conjunctivitis) کہا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کا عام وائرل انفیکشن ہوتا ہے اور اس میں آنکھیں گلابی یا سرخ ہوجاتی ہیں اور متاثرہ شخص کی آنکھوں میں خارش رہتی ہے۔

شہر بھر میں بچوں اور بالغ افراد میں آنکھوں میں شدید خارش، ان کا سرخ ہونا، آنکھوں سے پانی کے اخراج سمیت آنکھوں کے گرد سوجن ہونے کی شکایات میں تیزی آگئی اور سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ 100 کے قریب متاثرہ افراد چیک اپ کے لیے آنے لگے۔

جناح ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے مطابق ہسپتال کی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) میں یومیہ کم از کم 50 ایسے مریض آ رہے ہیں جو شہر میں پھیلنے والے وائرس کا شکار ہوتے ہیں۔

شعبہ امراض چشم کے ڈاکٹر نے ’ایکسپریس ٹربیون‘ کو بتایا کہ متاثرہ وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی آنکھیں انتہائی سرخ ہوجاتی ہیں اور ان میں شدید خارش ہوتی ہے جب کہ آنکھوں کے گرد سوجن سمیت ان سے پانی کا اخراج ہوتا رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ وائرس کی علامات کچھ دن قبل ہی شروع ہوجاتی ہیں اور ابتدائی طور پر متاثر ہونے والے شخص کی آنکھوں میں شدید خارش ہونے لگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کی آنکھوں میں 10 دن تک شدید خارش اور درد رہ سکتا ہے جب کہ متاثرہ شخص کے قریب رہنے والے افراد بھی اس سے مبتلا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق آنکھوں میں خارش، ان کے ارد گرد سوجن اور ان سے پانی کے اخراج جیسی علامات کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئیے اور ان کی جانب سے دیے گئے ڈراپس سمیت دیگر ادویات استعمال کی جائیں۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ وائرس میں مبتلا افراد ٹوٹکوں اور دیگر طریقوں کے ذریعے آنکھوں کی تکلیف کم کرنے کی کوشش نہ کریں اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔

ماہرین نے تجویز دی کہ آنکھوں کے وائرس سے بچنے کے لیے ہر کوئی صاف کپڑے یا ٹشو پیپر سے آنکھوں کو صاف کرے اور خارش ہونے پر بھی ہر بار نیا ٹشو استعمال کرے۔

ماہرین کے مطابق اب تک کے سامنے آنے والے کیسز میں مریض 10 سے 15 دن کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں اور انہیں اتنی زیادہ ادویات بھی نہیں دینی پڑتیں اور اب تک پھیلنے والے وائرس کے سنگین نقصانات سامنے نہیں آئے۔

ماہرین نے بتایا کہ پھیلنے والے وائرس سے وقتی طور پر آنکھوں کا پردہ، قرنیا اور دیگر حصے بھی متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم اب تک وائرس سے سنگین بیماری کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔