The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی میں آشوب چشم سے بچے اور نوعمر افراد زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پھیلنے والے آنکھوں کے وائرل انفیکشن آشوب چشم سے بچے اور نو عمر افراد زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں گزشتہ 10 دن سے آنکھوں کی بیماری آشوب چشم تیزی سے پھیل رہی ہے، سرکاری ہسپتالوں سے لے کر نجی ہسپتالوں تک یومیہ درجنوں مریض آ رہے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف ہسپتالوں کے شعبہ چشم کے ماہرین کے مطابق آشوب چشم سے زیادہ تر بچے اور کم عمر افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال کے اوجھا کیمپس میں شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر نثار احمد سیال کے مطابق آشوب چشم سے اب تک زیادہ طور پر بچے اور کم عمر افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود تاحال ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد تقریبا اتنی ہی ہے جتنی پہلے تھی۔

ان کے مطابق پھیلنے والی بیماری آشوب چشم زیادہ متعدی ہے اور وہ ایک سے دوسرے شخص تک تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق شہر میں ماحولیاتی آلودگی، خراب فضا، ہاتھوں کی صفائی نہ ہونے سمیت دیگر اسی طرح کی دیگر وجوہات کی بنا پر آشوب چشم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ڈاکٹر شریف ہاشمانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں وائرل اور بیکٹیریل آشوب چشم دونوں تیزی سے پھیل رہے ہیں،جس سے متاثرہ افراد کی آنکھیں سرخ یا گلابی ہوجاتی ہیں جب کہ آنکھوں کے گرد سوجن کے علاوہ ان میں شدید خارج بھی ہوتی ہے۔

جناح ہسپتال کے شعبہ امراض کے انچارج ڈاکٹر عزیز آرائیں نے آشوب چشم کو شہر کی خراب فضائی آلودگی سے جوڑا اور کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے شہر کا موسم انتہائی خراب ہے، جس وجہ سے وائرس پھیل رہے ہیں۔

ان کے مطابق رواں برس اب تک شہر میں بارشیں نہیں ہوئیں، جس وجہ سے فضائی آلودگی پھیل رہی ہے اور وائرس ہمیشہ ایسے ہی موسم میں پھیلتے ہیں، انفیکشن اور وائرس سخت گرمیوں یا سردیوں میں نہیں پھیلتے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے چند دن میں آشوب چشم میں نمایاں کمی ہوگی۔

’آشوب چشم‘ کو انگریزی میں (conjunctivitis) کہا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کا عام وائرل انفیکشن ہوتا ہے اور اس میں آنکھیں گلابی یا سرخ ہوجاتی ہیں اور متاثرہ شخص کی آنکھوں میں خارش رہتی ہے۔

آشوب چشم پھیلنے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وائرس میں مبتلا افراد ٹوٹکوں اور دیگر طریقوں کے ذریعے آنکھوں کی تکلیف کم کرنے کی کوشش نہ کریں اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔

ماہرین نے تجویز دی کہ آنکھوں کے وائرس سے بچنے کے لیے ہر کوئی صاف کپڑے یا ٹشو پیپر سے آنکھوں کو صاف کرے اور خارش ہونے پر بھی ہر بار نیا ٹشو استعمال کرے۔

ماہرین کے مطابق اب تک کے سامنے آنے والے کیسز میں مریض 10 سے 15 دن کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں اور انہیں اتنی زیادہ ادویات بھی نہیں دینی پڑتیں اور اب تک پھیلنے والے وائرس کے سنگین نقصانات سامنے نہیں آئے۔