The Dawn News - Life & Style

’عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے‘، حمائمہ ملک عامر لیاقت کی پہلی بیوی کے حق میں بول پڑیں
اداکارہ حمائمہ ملک نے مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا وائرل ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے، مرد بھی انسان ہے‘۔

حال ہی میں مرحوم نامور میزبان اور اسلامک اسکالر عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے عامر لیاقت کو بدنام کیا، ان کی ویڈیو لیک کیں، جس پر وہ پریشان ہوئے۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد کسی کو ایک مرد کی عزت کا خیال نہیں آیا اور لوگوں کی سوچ ہوتی ہے کہ عزت صرف خاتون کی ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں، مرد کی بھی اتنی ہی عزت ہوتی ہے۔

اس ویڈیو کلپ پر حمائمہ ملک نے عامر لیاقت کے نام کے آگے دل کا ایموجی لگاتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے، مرد بھی انسان ہے‘۔

اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’اللہ سے معافی مانگو اور اس دل سے جس میں اللہ بستا ہے، مجھے میری محبت مل جائے وہ پھر سے میرا ہو جائے، ہمیشہ آپ کی دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

اداکارہ کی جانب سے مبہم انداز میں لکھا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب حالیہ انٹرویو میں بشریٰ اقبال نے  عامر لیاقت کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں کچھ ایسے لوگ آئے، جس وجہ سے ان سے غلطیاں بھی ہوئیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے آخری ایام میں عامر لیاقت بہت پریشان تھے، ان کے پاس ان کی رونے کی ویڈیوز ہیں جن میں وہ انتہائی پریشان حالت میں بتا رہے ہیں کہ وہ کس منہ سے بیٹی کا سامنا کریں گے۔

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عزت کے معاملے پر بہت سارے باحیا اور باکردار غیرت مرد افراد خودکشی کر چکے، ورنہ ایسے لوگ بھی دنیا میں موجود ہیں جن کی لاتعداد ویڈیوز وائرل ہوئیں اور وہ خوش ہوتے ہیں۔

عامر لیاقت پاکستان کے نامور میزبان کے طور پر جانے جاتے تھے، انہوں نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کی تھیں اور تینوں سے ہی طلاق ہوچکی تھی، بعدازاں جون 2022 میں وہ اچانک انتقال کر گئے تھے۔