The Dawn News - Life & Style

حرا مانی نے اپنے شوہر مانی کا موازنہ بولی ووڈ کے 6 نامور اداکاروں سے کردیا
اداکارہ حرا مانی آئے روز اپنے بیانات کی وجہ سے سُرخیوں میں رہتی ہیں جس کے نتیجے اکثر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر مانی کا موازنہ بولی وڈ کے 6  نامور اداکاروں سے کیا ہے۔

حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت 6 نامور اداکاروں کے ساتھ کیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار مانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہریتک روشن جیسی باڈی، شاہ رخ خان جیسی ادائیں، بوبی ديول جیسے مضبوط بال، سلمان خان جیسی کمٹمنٹ، اکشے کمار جیسا مضبوط اور بہادر، عامر خان جیسا معصوم، 6 مردوں کی خصوصیت والا مانی‘۔

حرا مانی نے اسی انسٹاگرام اسٹوری پر میکا سنگھ کا مشہور گانا ’تو میرا ہیرو‘ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر رکھا۔

اداکارہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی کئی بار تعریفیں کرچکی ہیں، انہوں نے مانی کا موازنہ ہولی ووڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کتنی آسانی سے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے۔

یہ دونوں ہی عموماً ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا صرف 19 سال کی تھیں، جوڑے کے دو بیٹے ہیں، مزمل (2009 میں پیدا ہوئے تھے) اور ابراہیم (2014 میں پیدا ہوئے تھے)۔