The Dawn News - Tech

واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشنز پر میسیجز بھیجنے کا فیچر پیش کرنے کا امکان
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کا سب سے منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت صارفین ٹیلی گرام اور سگنل جیسی ایپس پر بھی میسیجز بھیج سکیں گے۔

اس وقت مذکورہ تینوں ایپلی کیشنز سمیت کوئی بھی ایسی ایپ نہیں ہے جو یہ سہولت فراہم کرتی ہو لیکن ممکنہ طور پر آئندہ سال تک تمام ایپس ایسی سہولت پیش کریں گی۔

جی ہاں، یورپین یونین (ای یو) کی جانب سے پاس کیے گئے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے تحت واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز ایسی سہولت پیش کرنے کے پابند ہیں،جس کے تحت کوئی بھی صارف ایک ایپ سے کسی بھی دوسری ایپ میں اکاؤنٹ کے بغیر میسیج بھیج سکے۔

اسی حوالے سے واٹس ایپ نئے فیچر کو پیش کرنے پر کام کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 6 ماہ میں نیا فیچر پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین کراس پلیٹ فارم فیچر بنانے میں مصروف ہیں، جس کے تحت کوئی بھی واٹس ایپ صارف اکاؤنٹ نہ ہونے کے باوجود ٹیلی گرام یا سگنل پر میسیج بھیج سکے گا۔

اسی طرح مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی ٹیلی گرام یا سگنل جیسی ایپ کا صارف واٹس ایپ اکاؤںٹ نہ ہونے کے باوجود وہاں سے میسیج بھیج سکے گا۔

یورپین یونین کے قانون کے مطابق تمام میسیجنگ اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنز 2024 کے اختتام تک ہر حال میں ایسی سہولیات پیش کرنے کی پابند ہیں۔

مذکورہ سہولت کے تحت کوئی بھی صارف کسی ایک ایپلی کیشن پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد کسی ایسی ایپ پر بھی میسیج بھیجنے کے اہل ہوگا، جس پر ان کا اکاؤنٹ نہیں ہوگا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ مذکورہ فیچر کی آزمائش کو آئندہ چند ماہ میں شروع کرے گا اور ممکنہ طور پر فیچر کو 6 ماہ کے اندر ہی پیش کردیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر کو صرف یورپین یونین کے ممالک میں پیش کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اسے ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی وسعت دیے جانے کا امکان ہے۔

اگر مذکورہ فیچر واٹس ایپ پر متعارف کرایا گیا تو یہ اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے منفرد فیچر ہوگا۔