The Dawn News - Pakistan

مالی مسائل کا شکار پی آئی اے کو 17 ارب روپے کا قرض موصول، آپریشنز بحال
مالی مسائل کا شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو بینک سے قرض مل گیا ہے، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے انتظامی امور احسن طریقے سے چل رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ہم 17 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں اور فلائٹ آپریشن بخوبی چل رہا ہے۔

جمعہ (15 ستمبر) کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ فلائٹ آپریشن جاری ہے اور ایئر لائن فوری طور پر واجب الادا ملکی اور بین الاقوامی ادائیگیاں بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی آئی اے کے بارے میں ایک مخصوص طبقے کی جانب سے پھیلائی گئی تشویش اور غلط فہمی بے بنیاد اور غلط ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ 15 ستمبر تک فلائٹ آپریشنز بند ہونے کی خبروں سے قومی ایئر لائن کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے، تمام ادائیگیاں کلیئر ہو رہی ہیں اور ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیول کمپنیوں کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی اور فوری مرمت کے لیے طیاروں کے اسپیئر پارٹس بھی خریدے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف افسران اور ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں بلکہ لیز پر لیے گئے طیاروں کی ادائیگیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔