The Dawn News - World - Africa

صومالیہ نے پاکستان کے تعاون سے ’آئی ڈی سسٹم‘ کا اجرا کردیا
وفاقی جمہوریہ صومالیہ نے نادرا کے تعاون سے ایک ’نیشنل آئیڈینٹفکیشن سسٹم‘ کا آغاز کردیا ہے، اسے ’آئی ڈی 4 افریقہ‘ نامی تحریک کے لیے ایک سنگ میل سمجھا جارہا ہے، جس کا ہدف 2030 تک تمام افریقیوں کو ڈیجیٹل شناخت فراہم کرنا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم حمزہ عبدی بارے نے موغادیشو میں ’نیرا صومالیہ‘ کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران صومالیہ کے قومی شناختی نظام کا افتتاح کیا۔

گزشتہ روز جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اجرا کی تقریب میں صومالیہ کے ترقیاتی شراکت داروں (پاکستان، یورپی یونین، ورلڈ بینک گروپ، برطانیہ، امریکا، خلیجی ممالک، آئی ڈی 4 افریقہ، سفارت کاروں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں) نے شرکت کی۔

صومالیہ کے وزیر اعظم نے ملک کے ’نیشنل آئیڈینٹفکیشن سسٹم‘ کے آغاز میں تعاون پر نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ’نیرا صومالیہ‘ کے لیے استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں شریک دیگر معززین بشمول صومالیہ کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کیٹریونا لینگ اور صومالیہ کے لیے برطانوی سفیر مائیک نیتھوریناکیس نے نادرا کے مضبوط نظام کی تعریف کی اور پاکستان اور صومالیہ کی حکومتوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

صومالیہ کا ’نیشنل آئیڈینٹفکیشن سسٹم‘ پاکستان کی جانب سے صومالیہ کو دی جانے والی ملٹی ملین ڈالر کی گرانٹ کا حصہ ہے، یہ نیرا اور صومالیہ کی وزارت داخلہ کو صومالیہ کے شہریوں کو شناخت کی ایک محفوظ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ شکل سے آراستہ کر کے ملک کی حکمرانی، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے اپنے مینڈیٹ کو نافذ کرنے کا اہل بنائے گا۔

چیئرمین نادرا اسد رحمٰن گیلانی نے کہا کہ نادرا کو صومالیہ کے ’نیشنل آئیڈینٹفکیشن سسٹم‘ کے کامیاب نفاذ اور اجرا پر بے حد فخر ہے، جو تعاون اور اختراع کی طاقت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ایک زیادہ محفوظ اور خوشحال صومالیہ کے لیے پاکستان کے وژن کو تقویت دیتی ہے، جہاں ہر شہری کو قابل اعتماد شناخت تک رسائی حاصل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل آئی ڈی سسٹم نہ صرف سیکیورٹی کو تقویت دے گا بلکہ جامع ترقی، معاشی خود انحصاری اور بہتر طرز حکمرانی کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

صومالیہ کا ’نیشنل آئیڈینٹفکیشن سسٹم‘ ایک جدید ترین بائیو میٹرک آئیڈینٹفکیشن سسٹم ہے جو صومالیہ کے عوام کو شناخت کی ایک محفوظ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ شکل فراہم کرے گا۔