The Dawn News - Life & Style

جمال شاہ نے کئی سال بعد فریال گوہر سے طلاق کا سبب بتادیا
ماضی کے مقبول اداکار، ڈراما نگار، آرٹسٹ اور نگران وزیر فن و ثقافت نے پہلی شادی کے طلاق پر ختم ہونے کے کئی سال بعد بتایا ہے کہ ان کے اور فریال گوہر کے درمیان کن باتوں پر اختلافات ہوئے اور ان کی طلاق کیوں ہوئی؟

جمال شاہ اور فریال گوہر ماضی کے مقبول اداکار ہیں، دونوں نے متعدد ڈراموں اور تھیٹرز میں ایک ساتھ کام کیا اور ان کی جوڑی کو بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔

جمال شاہ اور فریال گوہر نے متعدد منصوبے مشترکہ طور پر بھی تیار کیے اور شادی سے قبل بھی ان کے درمیان کئی سال تک تعلقات رہے اور پھر دونوں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

تاہم دونوں کی شادی ایک دہائی سے بھی کم عرصے تک چلی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی لیکن دونوں نے کبھی واضح طور پر شادی ختم ہونے پر کھل کر بات نہیں کی۔

جمال شاہ اور فریال گوہر وقتاً فوقتاً اپنی شادی اور طلاق پر متعدد بار بات کر چکے ہیں لیکن کبھی کسی نے رشتہ ٹوٹنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد نہیں کیا اور نہ ہی ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے۔

پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد جمال شاہ نے آمنہ سے دوسری شادی کی، جن سے انہیں تین بچے بھی ہیں۔

حال ہی میں جمال شاہ نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دیگر معاملات سمیت پہلی شادی کی ناکامی پر بھی بات کی۔

دونوں کی کئی سال قبل ختم ہوگئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

جمال شاہ نے آج ٹی وی کے ٹاک شو میں فریال گوہر سے طلاق پر بات کرتے ہوئے پہلی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بہت اچھی خاتون تھیں۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی اور فریال گوہر کی اچھی ذہنی ہم آہنگی بھی تھی اور انہوں نے مل کر متعدد منصوبے کیے۔

نگران وفاقی وزیر نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے درمیان اختلافات کی ایک ہی وجہ تھی۔

ان کے مطابق ان دونوں کے درمیان حقیقت پسندی اور افسانوی خیالات کا فرق تھا۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ فریال گوہر زیادہ حقیقت پسند تھیں جب کہ وہ سست اور غیر عملی شخص تھے، جس وجہ سے ان کی بات نہیں چل سکی۔

اداکار نے مثال دی کہ اگر گھر میں کوئی بلب خراب ہوجاتا تھا تو انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی اور نہ ہی اس کا فکر ہوتا تھا، لیکن فریال گوہر ایسی نہیں تھیں اور انہیں ایسی چیزیں پسند نہیں تھیں۔

ساتھ ہی جمال شاہ نے کہا کہ ان کے اور فریال گوہر کے درمیان زیادہ اختلافات نہیں تھے اور ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ دونوں میں سے کسی ایک نے لچک نہیں دکھائی۔

فریال گوہر بھی ماضی میں شادی اور طلاق پر مبہم انداز میں گفتگو کر چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ