The Dawn News - Tech

حکومت کا ملک میں 5 ہزار ای ورکنگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
حکومت پاکستان نے ملک بھر میں فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی سہولت کے لیے جدید ترین سہولیات سے لیس 5 ہزار ای ورکنگ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

ای ورکنگ سینٹرز  ایسے سینٹرز ہوتے ہیں، جہاں آئی ٹی پروفیشنلز کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

عام طور پر حکومتیں ایسے سینٹرز میں تمام سہولیات ابتدائی طور پر مفت فراہم کرتی ہیں، تاہم ایسے سینٹرز میں سہولیات کی فراہمی انتہائی کم قیمت پر بھی کی جاتی ہے۔

پاکستان میں پہلے ہی نجی سطح پر یا حکومتی سطح پر کچھ ای سینٹرز کام کر رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق حکومت ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ ای ورکنگ سینٹرز قائم کرے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں مشترکہ ای سینٹرز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ ای سینٹرز کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق مشترکہ ای سینٹرز کے قیام کے سلسلے میں ہی وہ جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے جب کہ مذکورہ سینٹرز میں کام کرنے والے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو بلاسود قرضے بھی دیے جائیں گے۔

انہوں نے پاکستان سافٹ ویئر بورڈ کو ملک بھر کے آئی ٹی پروفیشنلز اور کمپنیوں کی مدد کرنے اور انہیں عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کے دوران نگران وزیر نے بتایا کہ انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں ڈالرز کی بلا روک فراہمی کے لیے نگران وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی ٹی کے شعبے کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

نگران وزیر نے پاکستان سافٹ ویئر بورڈ کو آئی ٹی کی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایات کیں اور ساتھ ہی حکام کو حکم دیا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی اعلیٰ تربیت کے پروگرام کو تیز کیا جائے۔