The Dawn News - Pakistan - Punjab

معاشی نقصانات سے نجات کیلئے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی نقصانات سے نجات دلانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے آج لاہور کا دورہ کیا جہاں شہر آمد پر کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو بجلی اور گیس کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ فورم نے غیر قانونی طور پر غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والی چوریوں کی وجہ سے درپیش معاشی نقصانات سے نجات مل سکے۔

فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب کے اقدامات پر جاری پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں آرمی چیف نے لاہور میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے مختلف شعبوں میں آنے والی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیش نظر ملک کے روشن مستقبل کا عندیہ دیا تھا۔