The Dawn News - World - America Europe

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی نیوکلیئر آبدوز کے راز آسٹریلیا کی کاروباری شخصیت کو بتانے کا انکشاف
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے اکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے امریکی نیوکلیئر آبدزوں کی کلاسیفائیڈ معلومات آسٹریلیا کی کاروباری شخصیت کو بتائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے امریکی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ بات سابق امریکی صدر نے عہدہ چھوڑنے کے بعد فلوریڈا کے نجی کلب مارآ لاگو میں ملاقات کے دوران بتائی۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ نے  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کاروباری شخصیت کی شناخت ارب پتی انتھونی پریٹ کے نام سے ہوئی، جو دنیا کی بڑی پیکیجنگ کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ ہیں۔

سب سے پہلے اس کا انکشاف کرنے والے ’اے بی سی نیوز‘ نے بتایا کہ بعد ازاں، انتھونی پریٹ نے امریکی آبدزوں کے بارے میں حساس معلومات دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں ایک درجن سے زائد غیر ملکی حکام، اپنے ملازمین اور صحافی شامل ہیں۔

ذرائع نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات سے ممکنہ طور پر امریکی نیوکلیئر فلیٹ کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی پراسیکیوٹر پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عہدہ چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو سنبھالنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور اس واقعے کے حوالے سے انتھونی پریٹ سے دو بار انٹرویو کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کلاسیفائیڈ دستاویزات کے کیس میں گواہی دینے کے لیے انتھونی پریٹ کو بلا سکتے ہیں، جو اگلے مئی میں فلوریڈا میں شروع ہوگی۔

اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتھونی پریٹ نے اپریل 2021 میں ٹرمپ سے اپنے پام بیچ کلب میں ملاقات کی، اور سابق صدر کو بتایا کہ ان کے خیال میں آسٹریلیا کو امریکا سے آبدوزیں خریدنا شروع کر دینی چاہئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بزنس مین کو بتایا کہ امریکی آبدوزیں عام طور پر کتنے نیوکلیئر وارہیڈز لے کر جاتی ہیں، اور وہ پتا چلے بغیر روسی آبدوزوں کے کتنے قریب جاسکتی ہیں۔

کلاسیفائیڈ دستاویزات کے کیس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم کا سامنا ہے، ان کو انتخابات میں شکست کو تبدیل کرنے اور اقتدار میں رہنے سے متعلق وفاق کے ایک اور جارجیا کے ایک مقدمے میں فرد جرم کا سامنا ہے، اس کے علاوہ 2016 میں ایک پورن اسٹار کو ادائیگی کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر اس وقت نیویارک میں اپنے اثاثوں کی مالیت میں دھوکا دہی سے اضافہ کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے تاکہ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں سے بہتر شرائط پر قرض حاصل کر سکیں۔