The Dawn News - Life & Style

سیاست میں ڈرامے سے بھی زیادہ ڈراما ہوتا ہے، مائرہ خان
مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ڈرامے سے بھی زیادہ ڈراما ہوتا ہے، اس لیے ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے آج تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں کامیڈی ٹاک شو ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سیاست سمیت شوبز پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض پانچ سال کی عمر سے اداکاری کی شروعات کی، وہ والدین کی اکلوتی اولاد ہیں، جس وجہ سے والدین انہیں بچپن میں ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) ساتھ لے کر جاتے تھے۔

ان کے مطابق انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے پی ٹی وی کی مقبولیت کا بھی دور دیکھا اور حالیہ دور کے اداکار ماضی کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب اگرچہ شہرت حاصل کرنا یا پانا آسان بن چکا ہے لیکن اب والی شہرت کا اتنا زیادہ مزہ نہیں آتا، جتنا پی ٹی وی کے دور میں آتا تھا۔

ان کے مطابق اس وقت ایک ہی ڈرامے میں کام کرنے کے بعد ہر کوئی اداکار کو پہچاننے لگتا تھا اور لوگ پین اور قلم لے کر آٹوگراف لیتے تھے اور اس وقت شہرت کا زیادہ مزہ آتا تھا جب میگزین اور اخبارات میں تصاویر شائع ہوتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

سیاست میں دلچسپی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو سیاست کرتیں یا نہیں؟

ان کے مطابق وہ شروع سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، البتہ اگر اتفاق سے وہ شوبز میں نہ آتیں تو اپنی ایک نئی سیاسی جماعت بنا کر اس کی سربراہ بن جاتیں۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے مائرہ خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ووٹ کاسٹ کرنا ان کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن چوں کہ آج تک انہیں کوئی اچھا سیاست دان نظر ہی نہیں آیا، اس لیے انہوں نے کبھی ووٹ ہی کاسٹ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر اس بار بھی ووٹ کاسٹ نہیں کریں گی لیکن اگر انتخابات کے وقت کوئی اچھا سیاست دان میدان میں آگیا تو وہ ووٹ کاسٹ بھی کر سکتی ہیں۔

پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے مائرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں ڈرامے سے بھی زیادہ ڈرامے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار تو پھر بھی ایک اسکرپٹ کو پڑھ کر ہدایت کار کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں لیکن سیاست دان سارا کھیل خود کھیل رہے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں سیاست پسند نہیں اور کوئی بھی پاکستانی سیاست دان ان کا پسندیدہ نہیں، اسی وجہ سے انہوں نے آج تک ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔