The Dawn News - Health

دوڑنا ڈپریشن ختم کرنے اور متعدد طبی فوائد میں مددگار ثابت
یورپی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنا نہ صرف ڈپریشن ختم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے بلکہ اس سے بلڈ پریشر بھی بہتر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

عام طور پر بھی ماہرین لوگوں کو صحت مند رہنے کے لیے پیدل گھومنے یا پھر دوڑنے کی ورزش بتاتے ہیں۔

دوڑنے کو دنیا کی سب سے بہترین ورزش بھی قرار دیا جاتا ہے، جس سے متعدد فوائد ہونے کی تحقیقات ماضی میں سامنے آ چکی ہیں۔

لیکن اب حالیہ تحقیق سے دوڑنے کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے ڈپریشن کو ختم یا قابو کیا جا سکتا ہے۔

طبی جریدے ’جرنل آف افیکٹو ڈس آرڈر‘ میں شائع تحقیق کے مطابق یورپی ملک نیدرلینڈ کے ماہرین نے ڈپریشن پر دوڑنے کے اثرات جانچنے لیے 141 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں جن پر 16 ہفتوں تک تحقیق کی گئی۔

ماہرین کی جانب سے جن رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں، ان میں سے زیادہ تر کی عمریں 38 سال تک تھیں اور نصف سے زیادہ خواتین تھیں۔

تمام رضاکاروں کو ڈپریشن اور شدید انزائٹی تھی اور تحقیق سے قبل تمام افراد کے بلڈ ٹیسٹ کرکے ان میں ڈپریشن کی سطح بھی جانچی گئی اور ان کی دیگر صحت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بعد ازں ماہرین نے 45 رضاکاروں کو 16 ہفتوں تک ڈپریشن اور انزائٹی سے بچانے والی ادویات کھانے کو کہا جب کہ باقی 96 افراد کو ہفتے میں کم از کم تین بار دوڑنے کا ٹاسک دیا اور انہیں پابند کیا گیا کہ وہ مجموعی طور پر ہفتہ وار 45 منٹ تک دوڑیں گے۔

یعنی دوڑنے والے رضاکاروں نے ہر دوسرے یا تیسرے دن 15 منٹ تک لازمی دوڑنا تھا اور انہیں یہ سلسلہ 16 ہفتوں تک برقرار رکھنا تھا۔

تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن کی ادویات کھانے والے افراد نے علامات کم ہونے اور سکون ملنے کی تصدیق کی تاہم دوڑنے والے افراد نے شروعات میں کوئی خاص تبدیلی نوٹ نہیں کی لیکن تحقیق کے اختتام تک نتائج مختلف ہوچکے تھے۔

تحقیق کے اختتام پر معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی ادویات لینے اور دوڑنے والے افراد میں انزائٹی کی کمی ایک جتنی ہی تھی، دونوں گروپس کے رضاکاروں نے ایک جیسی بہترین اور سکون محسوس کیا۔

تاہم دوڑنے والے افراد میں دیگر طبی فوائد بھی نوٹ کیے گئے، جیسا کہ ان کا بلڈ پریشر بھی بہتر بن چکا تھا اور ان کے پھیپھڑے بھی بہتر انداز میں کام کرنے لگے تھے، علاوہ ازیں ان میں وزن کم ہوچکا تھا اور ان کی مجموعی جسمانی صحت بہتر بن چکی تھی۔

دوسری جانب ڈپریشن کی ادویات لینے والے افراد میں وزن بڑھنے کو نوٹ کیا گیا، علاوہ ازیں بعض رضاکاروں میں بلڈ پریشر کے مسائل بھی نوٹ کیے گئے۔