The Dawn News - Pakistan

عدم ادائیگی کے سبب ایندھن کی فراہمی معطل ہونے سے پی آئی اے کی پروازیں متاثر
واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی مقامی پروازیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، گزشتہ روز پی آئی اے کی 14 پروازیں منسوخ اور دیگر 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایئرلائن کو ایندھن کی فراہمی معطل ہونے سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، اندرون ملک 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دیگر 4 پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رات گئے تک پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان مذاکرات جاری رہے، منسوخ ہونے والی پروازوں میں اسلام آباد سے گلگت جانے والی 2 پروازیں، اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی ایک، ایک کراچی سے سکھر جانے والی، ایک اسلام آباد سے ملتان اور ایک کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز شامل ہے۔

اسی طرح کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 کراچی ایئرپورٹ پر ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کے باعث تقریباً 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، پرواز کو دوپہر 2 بجے روانہ ہونا تھا تاہم یہ 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 دیر سے لاہور پہنچنے کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز پی کے 308 بھی ایندھن کی فراہمی معطل ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی، بعد ازاں اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث سیکڑوں مسافروں کو گزشتہ کئی روز سے پریشانی کا سامنا ہے، پروازوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے نہ صرف مسافر بلکہ فلائٹ عملے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں کیونکہ قومی ایئرلائن کو مالی بحران کا سامنا ہے۔