The Dawn News - Sport - Cricket

ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے مشکل ہو گا، پونٹنگ
سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو ہرانا سب ٹیموں کے لیے سب سے مشکل ہو گا، میزبان ٹیم تمام شعبوں میں مضبوط ہے لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ وہ شدید دباؤ کا مقابلہ کس طرح سے کریں گے۔

بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں ہونے والے اب تک اپنے تینوں میچوں میں باآسانی کامیابی حاصل کی ہے جہاں انہوں نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو مات دینے کے بعد افغانستان اور روایتی حریف پاکستان کو بھی مات دی۔

پونٹنگ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب میزبان ٹیم کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پرجوش شائقین کے دباؤ کا سامنا کرنا کس طرح کریں گے مگر بھارتی ٹیم نے اپنے تینوں میچ کو بہترین انداز میں جیت کر تمام شکوک و شبہات کو ختم کردیا۔

منگل کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رکی پونٹنگ کا بیان شائع کیا جنہوں نے کہا کہ میں ابتدا سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہرانا سب سے مشکل ہو گا، یہ ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت ٹیم ہے’۔

تین بار ورلڈ کپ جیتنے والے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اپنی تیز گیند بازی، ٹاپ آرڈر و مڈل آرڈر بیٹنگ اور اسپن کے ساتھ ایک مکمل ٹیم ہے اور اسے ہرانا انتہائی مشکل ہے۔

رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ ان کی فاسٹ باؤلنگ، ان کی اسپن، ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹنگ سب مکمل ہے، بھارتی ٹیم کو ہرانا بہت مشکل ہوگا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ وہ دباؤ  کو کس طرح برداشت کرتے ہیں۔

انھوں نے بھارتی ٹیم کے قائد روہت شرما کو ’آئیڈیل کپتان قرار دیا اور پونٹنگ کے مطابق ان کی قیادت میں میزبان ٹیم اپنی سر زمین پر ورلڈ کپ جیتتی نظر آرہی ہے۔

دو دفعہ بطور کپتان ورلڈ کپ جیتنے والے پونٹنگ کا ماننا ہے کہ روہت شرما نے بھارتی ٹیم کی اس عمدہ کارکردگی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ انہیں پر جوش شائقین کی بھی بھرپور مدد حاصل ہے۔

آئی سی سی سے بات کرتے ہوئے انہوںے نے مزید کہا کہ روہت شرما بہت پر سکون ہیں، روہت شرما جو بھی کرتے ہیں پرسکون رہتے ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ چیز ان کے کھیل میں جھلکتی ہے، وہ ایک خاموش طبع بلے باز ہیں جو میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ ایسے ہی نظر آتے ہیں۔

سابق آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ  ٹورنامنٹ کی نوعیت کی وجہ سے بھارتی ٹیم کبھی نا کبھی دباؤ ضرور محسوس کرے گی  مگر بھارتی کپتان دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ اس  دباؤ کو اپنے اوپر لیں گے اور برداشت بھی کرلیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ’ہم یہاں بیٹھ کر یہ بات نہیں کہہ سکتے کہ کسی موقع پر بھی ان پر دباؤ نہیں آئے گا یا وہ دباؤ ان پر اثر انداز نہیں ہوگا کیونکہ اس ٹورنامنٹ کی نوعیت کی وجہ سے ایسا ہوگا لیکن ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ بھارتی کپتان بھی اسے برداشت کر لیں گے۔

پونٹنگ نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا روہت شرما ویرات کوہلی سے زیادہ محفوظ کپتان ہیں کیونکہ کوہلی کو میدان میں اپنے جذبات واضح کرنے کی عادت کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

روہت شرما نے ویرات کوہلی سے ون ڈے میچ کی کپتانی 2021 میں اس وقت لی جب انہیں اپنی ہر گزرتے دن کے ساتھ گرتی ہوئی کارکردگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا تھا۔

آسٹریلین کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کہ لیے بہتر ہے کہ وہ بطور بلے باز اپنی پرفارمنس پر دھیان دیں، ویرات جیسا کھلاڑی جو اپنے جذبات کو واضح رکھتا ہے اور اپنے شائقین کی سنتا ہے اور ان کے ساتھ تھوڑا زیادہ کھیلتا ہے، ایسے شخصیت کے حامل کپتان کےساتھ یہ تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما نے بھارتی ٹیم میں  بطور کپتان بہترین کارکردگی دکھائی اور اگر وہ دباؤ برداشت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایک بہتر آپشن ثابت ہوں گے۔

رکی پونٹنگ نے مزید بتایا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ روہت یہ کر لیں گے، وہ طویل عرصے سے وہ ایک شاندار کھلاڑی رہا ہے اور بھارتی ٹیم کی قیادت اس نے اب تک بہترین انداز سے کی ہے۔‘