The Dawn News - Sport - Cricket

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دنیا ختم نہیں ہوئی، حسن علی
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دنیا ختم نہیں ہوئی ہے۔

بھارت نے احمدآباد میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پاکستان کے خلاف فتح کا بہترین ریکارڈ برقرار کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں آٹھویں فتح اپنے نام کی تھی۔

تاہم بھارت کے خلاف میچ کے باوجود پاکستان کی ٹورنامنٹ میں پوزیشن بہتر ہے جہاں گرین شرٹس نے تین میچوں میں سے 2 میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

اب پاکستانی ٹیم اپنے اگلے میچ میں بنگلورو میں پانچ مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔

بنگلورو میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں کی وجہ سے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن اس رکی ہوئی بس کو ہر اسٹاپ سے دو پوائنٹ اکٹھے کرنے ہیں۔

انہوں نے اگلے میچ میں بہتر کارکردگی اور فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے دنیا ختم نہیں ہوئی، بھارت کے خلاف میچ اب تاریخ بن گیا ہے اور ہم اسے پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے میچ میں کی گئی غلطیوں کے بارے میں بیٹھ کر بات کی تاکہ ہم ان سے چھٹکارا پا سکیں، ہم یہاں ورلڈ کپ جیتنے آئے ہیں اورایسا کرنے کے لیے ہمیں کارکردگی میں بہتری لانا ہو گی۔

حسن علی اس ورلڈ کپ میں اب تک 7 وکٹیں لے کر پاکستان کے کامیاب باؤلر ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک سخت چیلنج ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچوں میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے اور گزشتہ 20 میچوں میں سے 16 میں پاکستان کو شکست ہوئی۔

حسن علی نے کہاکہ آسٹریلیا ایک آسان ٹیم نہیں، ہمیں اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہو گا جو ہم بھارت کے خلاف پیش نہ کر سکے۔

جمعے کو ہونے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جو اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور تین میچوں میں صرف دو وکٹیں لے سکے ہیں۔

انہوں نے باؤلنگ میں جدوجہد کرنے والے شاہین شاہ آفریدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ہمارے لیے کئی میچز جتوائے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ وہ ابھی فٹ نہیں ہیں لیکن وہ جلد واپسی کریں گے کیونکہ وہ چیمپیئن باؤلر ہیں۔