The Dawn News - Pakistan

ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سکڑ کر 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر میں گھٹ کر 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جو اگست میں 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ستمبر میں درآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات معمولی اضافے کے بعد 2 ارب 43 کروڑ سے بڑھ کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 2023 میں ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 36 کروڑ ڈالر رہا تھا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس حکومتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ستمبر میں اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ اگست اور ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی اہم برآمدی منڈیاں امریکا، برطانیہ، یورپ اور چین ہیں، ماہانہ کمپوزٹ لیڈنگ انڈیکیٹر سے مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جو آنے والے مہینوں میں برآمدات میں اضافے کے لیے اشارہ ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایسے وقت میں کم ہوا ہے جب فوج کی حمایت سے کرنسی کی غیر قانونی تجارت کے کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا، اسی طرح افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔