The Dawn News - Tech

فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹس کو’شیڈو بین’ کیے جانے کا انکشاف
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے فلسطین کی حمایت سے متعلق پوسٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں انسٹاگرام کی جانب سے اکاؤنٹس کو ’شیڈو بین‘ کیے جانے کا انکشاف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کردیا گیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ کو ’شیڈو بین‘ کردیا گیا۔

ماہرہ خان سے قبل متعدد عالمی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے بھی یہ شکایات سامنے آئیں کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کردیا گیا۔

—اسکرین شاٹ

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد یورپی، امریکی اور عرب سوشل میڈیا اسٹارز اور انفلوئسرز کا حوالہ دیا، جن کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاکھوں فالوورز رکھنے والی شخصیات کی جانب سے غزہ میں بمباری کی مذمت کیے جانے اور فلسطینیوں کی حمایت کے بعد ان کے اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا گیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مطابق انہیں اپنے مداحوں نے ذاتی پیغامات بھیج کر شکایت کی کہ انہیں ان کی پوسٹس اور اسٹوریز نظر نہیں آ رہیں جب کہ ان کا اکاؤنٹ بھی سرچ نہیں ہو پا رہا۔

اگرچہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا اسٹارز اور معروف شخصیات کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو شیڈو بین کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے انسٹاگرام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تاہم انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے شیڈو بین ہونے کا مسئلہ کسی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے، کمپنی نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا لیکن صارفین کا ماننا ہے کہ کمپنی خود فلسطینیوں کی حمایت پر اکاؤنٹس کو شیڈو بین کر رہی ہے۔

’شیڈو بین‘ کیا ہے؟

—اسکرین شاٹ/ فوٹو: اے ایف پی

شیڈو بین کی اصطلاح عام طور پر سینسرشپ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، یعنی اکاؤنٹس کی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے اکاؤنٹس کی عام لوگوں تک رسائی کو بھی محدود کردیا جاتا ہے۔

شیڈو بین کا شکار بننے والے انسٹاگرام اکاؤنٹس کی پوسٹس اور اسٹوریز کو عام لوگ نہیں دیکھ پا رہے، تاہم محدود صارفین کو پوسٹس اور اسٹوریز تک رسائی دی جا رہی ہے۔

اسی طرح شیڈو بین کے شکار اکاؤنٹس کو ایپلی کیشن پر سرچ بھی نہیں کیا جا سکتا، تاہم گوگل سرچ میں اکاؤنٹس کو تلاش کرنا ممکن ہے۔

اسی طرح شیڈو بین میں دیگر طرح کی پابندیاں بھی عائد کی جاتی ہیں، تاہم اکاؤنٹ ہولڈر ہرطرح کا مواد اپنی طرف سے شیئر کرپاتا ہے اور اسے ایپلی کیشن کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا۔