The Dawn News - News

بھارتی عدالت نے انڈیا میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست مسترد کردی
بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ہائی کورٹ نے انڈیا میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں پر پابندی عائد کرنا آئین کے آرٹیکل 51 کے خلاف ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی ڈویژن بینج نے مسلمان پروڈیوسر انور فیض قریشی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی استدعا مسترد کردی۔

عدالتی خبروں کی اشاعت کرنے والی ویب سائٹ ’لائیو لا انڈیا‘ کے مطابق  جسٹس سنیل شکرے اور جسٹس فردوس پونیوالا پر مبنی دو رکنی ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ فن، کھیل، میوزک، آرٹ اور ڈانس جیسی چیزیں دو ممالک اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کا سبب بنتی ہیں، اس لیے ایسی تمام سرگرمیوں کا ملک میں خیر مقدم کیا جانا چاہئیے۔

درخواست گزر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ وزارت داخلہ، خارجہ، اطلاعات و نشریات سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کو حکم دے کہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں، فنکاروں اور گلوکاروں پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نہ صرف اسے مسترد کیا بلکہ اسے تعزیرات ہند کے آرٹیکل 51 کے خلاف بھی قرار دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کا آرٹیکل 51 عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی بات کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انڈیا کو ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو عالمی اور خصوصی طور پر خطے میں امن کا سبب بنیں۔

دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت میں موجودگی کی مثال پیش کی اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت انڈین حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی امن کے فروغ کے لیے کھیلنے کی اجازت دی۔

عدالت کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم تقریبا ایک ماہ تک بھارت میں رہے گی اور اس سے عالمی امن اور ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا جب کہ پڑوسیوں سے تعلقات بھی اچھے ہوں گے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک اچھا حب الوطن نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ خود دل اور نیت کا صاف اور اچھا نہ ہو اور پڑوسیوں سے خراب تعلقات کبھی بھی ہم آہنگی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال نہیں ہوسکتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں غیر اعلانیہ طور پر 2019 سے پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد ہے، اس سے قبل پاکستانی اداکار انڈین فلموں جب کہ گلوکار گانوں میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے تھے۔

بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ساتھ گلوکاروں کو بھی بہت پذیرائی حاصل ہے اور ان کے کروڑوں مداح سرحد پار رہتے ہیں۔