The Dawn News - Pakistan

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک کمانڈ (سی اے ایس سی)، اسٹریٹجک فورسز کے اعلی عہدیداران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیم کے انجینئرز نے لانچ کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر سی اے ایس ای نے آرمی کے اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور تکنیکی اور آپریشنل مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو  بھی سراہا۔

مزید بتایا گیا کہ صدر، وزیر اعظم پاکستان، سی جے سی ایس سی اور سروسز کے سربراہان نے کامیاب ٹریننگ لانچنگ پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ 6 اپریل 1998 میں ہوا تھا، یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غوری میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مار کرنے کی صلاحیت 1300 کلومیٹر ہے۔

اس سے پہلے 18 اکتوبر کو پاک فوج نے ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد ملک کے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

اسی طرح پاکستان نے 9 اپریل 2022 کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔

قبل ازیں 12 اگست 2021 کو پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔