The Dawn News - Pakistan

پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں 13 فیصد سے زائد کا اضافہ
پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں ایک سال سے جاری منفی رجحان کے بعد مسلسل دوسرے مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 2 ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، یہ 13.55 فیصد اضافہ ہے، تاہم ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.33 فیصد بڑھیں۔

رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران اشیا کی برآمدات 0.66 فیصد بڑھ کر 9 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گئیں، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوارن یہ 9 ارب 55 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

اکتوبر میں برآمدات کی بحالی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی مہینے کے منفی رجحان کے بعد عالمی خریداروں سے ٹیکسٹائل کی صنعت کو آرڈرز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، تاہم برآمدات کی بحالی کا صحیح پتا آنے والے مہینوں میں چلے گا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل کی نیم تیار اشیا کی برآمدات میں اضافہ ہے، جبکہ ویلیو ایڈڈ گارمنٹس کی برآمدات بدستور منفی رہی، مزید برآں، نان ٹیکسٹائل سیکٹر میں فوڈ گروپ میں خاص طور پر چاول اور گوشت کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

وزارت تجارت نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ 16 مہینے کے دوران 1600 سے زائد ٹیکسٹائل صنعتیں بند ہو گئیں۔

تاہم، وزارت تجارت نے ابھی تک علاقائی مسابقتی توانائی کی قیمتوں کا تعین، ورکنگ کیپیٹل سپورٹ، ریفنڈز کی تیزرفتار ادائیگی، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ، اور دیگر مصنوعات کی برآمدات کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کا اعلان نہیں کیا۔

برآمدات میں تنزلی کی وجہ اندورنی اور بیرونی عوامل ہیں، جن کے سبب خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپڑے کی صنعتیں بند ہونے کے خدشات بڑھے۔

اکتوبر میں درآمدات بھی 4.91 فیصد بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 4 ارب 58 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 20.33 فیصد اضافہ ہوا، درآمدی بل مالی سال 2024 میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 18.54 فیصد کمی کے بعد 17 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 20 ارب 90 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2023 کے دوران درآمدات 31 فیصد تنزلی کے بعد 55 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں، درآمدات مالی سال 2022 میں 80 ارب 13 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، حکومت نے مالی سال 2023 میں 55 ارب 29 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2024 کے لیے58 ارب 69 کروڑ ڈالر کے درآمدی ہدف کا تخمینہ لگایا ہے، جو 3.4 ارب ڈالر یا 8.14 فیصد زیادہ ہے۔