The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور  اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر  پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کا تحفظ کرنا عدلیہ اور وکلا برادری کی وہ قانونی ذمے داری ہے جس پر ہماری قومی ترقی منحصر ہے۔

اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا اس لیے وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے اور اس کی قیادت کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے لوگوں کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چیز ثانوی حیثیت رکھتی ہے کہ شہری کس رہنما کا انتخاب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ انتہائی نازک موڑ ہے جہاں ہم مسلسل تباہی اور اپنے نظام انصاف کی بربادی دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑتے، اگر وہ ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے، اگر وہ طاقت کے زور پر حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں  تو ہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔