The Dawn News - World - India

دہلی میں فضائی آلودگی میں ’خطرناک‘ حد تک اضافہ، متعدد اسکول بند
بھارتی دارالحکومت دہلی میں لوگ جمعہ کی صبح زہریلی دھند کی موٹی تہہ سے بیدار ہوئے، چند اسکولوں کو بھی 2 دن تک بند کرنے کا حکم دیا گیا، کیونکہ کئی مقامات پر ائیر کوالٹی انڈیکس  (اے کیو آئی) ’خطرناک کیٹیگری‘ میں داخل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال موسم سرما میں دہلی میں ایک گندی اسموگ چھا جاتی ہے، ٹھنڈ، گرد آلود تیز ہوائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ہمسایہ ریاستوں میں فصل کی باقیات جلانے کے سبب دھوئیں سے شہر کی 2 کروڑ کی آبادی میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

شہریوں نے جمعہ کو آنکھوں میں جلن اور گلے میں خارش کی شکایات کی اور فضا بھی گہرے سرمئی رنگ میں بدل گئی کیونکہ اے کیو آئی چند مانیٹرنگ اسٹیشنز پر 480 کے آس پاس منڈلاتا رہا۔

صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 400 سے 500 کے درمیان کوئی بھی چیز صحتمند لوگوں کو متاثر کرتی ہے اور ان لوگوں کے لیے خطرناک ہوتی ہے جو پہلے سے ہی بیمار ہیں۔

سوئس گروپ اے کیو آئی ائیر کی طرف سے جمعہ کو اس وقت مرتب کی گئی کی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نیو دہلی سر فہرست رہا، جس نے بھارت کے دارالحکومت کو اے کیو آئی 611 کے ساتھ ’خطرناک‘ کیٹیگری میں رکھا۔

خطے کے کمیشن برائے ائیر کوالٹی منیجمنٹ نے جمعرات کے روز کہا کہ ناموافق موسمی حالات، کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اچانک اضافہ، شمالی-مغربی ہواؤں کا آلودگی کو دہلی کی طرف لانا، اے کیو آئی بڑھنے کی مرکزی وجوہات ہیں۔

انتظامیہ نے پرائمری یا ایلیمنٹری اسکولوں کو جمعہ اور ہفتے کو بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ علاقے میں تعمیراتی کام بھی معطل کردیے گئے۔

علاقے میں ہوا صاف کرنے والے فلٹرز کے چند سپلائرز کا کہنا تھا کہ ان کو فلٹرز کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ ان کی مانگ میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سال فضائی آلودگی کی خراب ہوتی صورتحال پر توجہ نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ پر بھی اثر ڈالا، ساتھ ہی مالیاتی دارالحکومت ممبئی بھی آلودگی کی سطح میں اضافے کا شکار رہا۔

دہلی, پیر کے روز سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ میچ کی میزبانی کرے گا۔

آئی کیو ائیر کے مطابق گزشتہ سال شمالی بھارت میں بھیواڑی دنیا کا تیسرا اور ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر تھا، نیو دہلی کا نمبر چوتھا تھا، جبکہ پاکستان کے شہر لاہور اور چین کے شہر ہوتن سرفہرست تھے۔