The Dawn News - Life & Style

شاہین آفریدی کو اپنا داماد کیوں منتخب کیا؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
’بوم بوم‘ کہلانے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو اپنے داماد کے طور پر منتخب کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی کرکٹر جیسے بھی ہو لیکن وہ بہت اچھے انسان ہیں۔‘

شاہد آفریدی نے حال ہی میں سما ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہین آفریدی کو داماد کے طور پر منتخب کرنے کی وجہ بتائی۔

پوڈکاسٹ کے دوران شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انہیں بولی وڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے فلموں کی آفر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’2 یا 3 بار بولی وڈ اور پاکستانی انڈسٹری سے فلم کی آفر ہوئی تھی لیکن میرے خیال سے کام وہ کرنا چاہیے جس میں آپ ماہر ہوں، میری پہچان کرکٹ تھی، فلموں کی طرف میرا یا میری فیملی کا رجحان نہیں تھا، اشتہارات کی حد تک ٹھیک تھا لیکن فلموں کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔ ’

کرکٹر کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے شاہد آٖفریدی نے کہا کہ جب بھی جونئیر کرکٹرز زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے لگتے ہیں تو میں انہیں لازمی کہتا ہوں کہ مستقبل میں سوشل میڈیا نہیں بلکہ آپ کی پرفارمنس آپ کیلئے کام آئے گی، پہلی توجہ پرفارمنس ہونی چاہیے پھر جب وقت ملے آپ سوشل میڈیا استعمال کرسکتے ہیں۔’

انہوں نے بتایا کہ وہ خود بابراعظم کے بہت بڑے مداح ہیں لیکن اس ورلڈکپ میں وہ اپنی کارکردگی نہیں دکھا رہے کیونکہ بڑے کھلاڑی بڑے ایونٹ میں نظر آنے چاہیے ، میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی ٹاپ لیگ/ٹاپ کھلاڑیوں میں نظر آنے چاہیے۔’

کپتانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’شاہین آفریدی میں کپتانی کی قابلیت ہے چونکہ انہوں نے لاہور قلندرز کو دو بار پی ایس ایل فائنل میں پہنچایا ہے، لیکن میری کبھی خواہش نہیں رہی کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنی چاہیے، میں نے خود انہیں کپتانی کے لیے منع کردیا تھا، یہ چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ آجاتی ہیں، اصل میں اسے مینج کرنا بڑی بات ہے۔‘

شاہین آفریدی کو داماد کے طور پر منتخب کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’شاہین آفریدی کی فیملی کافی عرصے سے میری فیملی سے رابطے میں تھی، شاہین کرکٹر جیسا بھی ہو لیکن وہ بہت اچھا انسان ہے، میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا لیکن ہماری فیملی کے بزرگ ایک دوسرے کو جانتے تھے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جو بھی شاہین کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا تھا انہوں نے ان کے رویے کی تعریف کی اور اسے ایک انسان کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سمجھدار ہیں، اس لیے میرے لیے وہ تمام چیزیں اہم تھیں کہ انسان انسان ہوتا ہے‘۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح شاہین آفریدی سے فروری 2023 میں ہوا تھا اس کے کچھ ماہ بعد شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

شادی کی تقریبات کو محدود اور سادہ رکھا گیا، جس میں دونوں خاندان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔