The Dawn News - Sport

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی پہلی پوزیشن چھن گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں ڈھائی سال سے پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستان بلے باز بابر اعظم دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ باؤلرز میں  شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے اب تک ہونے والے میچز میں بابراعظم نے کُل 282 رنز بنائے ہیں، وہ گزشتہ ڈھائی سال سے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان تھے۔

تاہم اب بابراعظم کی جگہ بھارتی اوپنر شبمن گل پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق شبمن گل 830 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم نے ون کرکٹ میں اپنے نام کئی کامیابیاں سمیٹیں جن انہیں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی شامل ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کے آنے والے میچز میں بابر اعظم کے پاس اب بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہے، پاکستان کا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور بابراعظم شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں وہ دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز فخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ:

دوسری جانب ون ڈے کرکٹ میں باؤلرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو ایک ہفتے سے پہلی پوزیشن پر براجمان پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر آگئے ہیں۔

بھارت کے محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ:

آئی سی سی کی جانب سے جاری آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر کی ٹاپ 10 رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی آل راؤنڈر شامل نہیں ہے۔