The Dawn News - Life & Style

زائد العمر اداکار پیٹرک ڈیمپسی دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار
معروف لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپل‘ نے ہولی وڈ کے 57 سالہ اداکار پیٹرک ڈیمپسی کو سال 2023 کا دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دے دیا۔

پیپل میگزین ہر سال کے اختتام پر دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کرتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 38 برس سے جاری ہے۔

’دنیا کے پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے زیادہ تر مرد حضرات میں ایسے افراد شامل ہیں، جنہیں عام طور پر ادھیڑ عمری کے بعد یہ اعزاز حاصل رہا۔

لیکن کچھ مرد ایسے بھی ہیں، جنہیں زائد العمری میں بھی دنیا کے پرکشش ترین مرد کا خطاب دیا گیا اور پیٹرک ڈیمپسی بھی ان چند خوش نصیب افراد میں سے ایک ہیں جنہیں زائدالعمری میں نوجوانوں سے زیادہ پرکشش قرار دیا گیا۔

پیٹرک ڈیمپسی نے خود کو سال 2023 کا سب سے زیادہ پرکشش ترین مرد قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر ان کی خواہش پوری ہوئی۔

ان سے قبل سال 2022 میں کرس ایوان کو 41 سال کی عمر میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا جب کہ ان سے قبل 2021 میں امریکی اداکار 52 سالہ پال رڈ کو پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا۔

لیکن اس بار میگزین نے گزشتہ ایک دہائی میں سب سے طویل العمر شخص کو پرکشش مرد کا خطاب دیا ہے، جس پر کئی لوگ حیرانی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

پیٹرک ڈیمپسی نے 1987 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہیں سب سے زیادہ شہرت ان کے میڈیکل ٹی وی سیریل میں نیوروسرجن کا کردار ادا کرنے سے ملی، انہوں نے ڈرامے کی 250 اقساط میں 2005 سے 2015 تک نیوروسرجن کا کردار ادا کیا۔

اداکاری کے علاوہ وہ کار ریسنگ ڈرائیور بھی ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کیں۔

پیٹرک ڈیمپسی نے اب تک 4 درجن کے قریب فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی ہے اور انہیں شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی دیے جا چکے ہیں۔

پیٹرک ڈیمپسی نے دو شادیاں کیں، جن میں سے پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی جو کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز 1987 میں کی جو 1994 تک جاری رہی۔

انہوں نے دوسری شادی 1999 میں میک اپ آرٹسٹ و اداکارہ جیلین فنک سے کی ہیں، جن سے انہیں تین بچے ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی عمر 21 برس ہے، جب کہ ان کے  باقی دونوں جڑواں بچوں کی عمر 16 برس ہے۔

—فوٹو: پیپل میگزین